وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقرر

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Islamabad-High-Court
Islamabad-High-Court

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد ہائیکورٹ میں وزیراعظم کے 15 معاونین خصوصی کی تعیناتیوں کے خلاف درخواست سماعت کے لئے مقررکر دی گئی۔

تفصیلات کے مطابق اسلام آباد ہائی کورٹ کا ڈویژن بنچ جسٹس عامر فاروق کی سربراہی میں کل سماعت کرے گا ،نعیم الحق، فردوس عاشق اعوان، ندیم افضل، علی نواز اعوان کی تعیناتیاں عدالت میں چیلنج کی گئیں۔

اس کے علاوہ ذلفی بخاری شہزاد اکبر،معید یوسف، عثمان ڈار کی تعیناتی بھی چیلنج کی گئی، درخواست میں وزیراعظم عمران خان سمیت تمام معاونین خصوصی فریق ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: وزیراعظم عمران خان نے قومی سلامتی کمیٹی کی تشکیل نو کردی، ممبران کی تعداد میں اضافہ

درخواست میں استدعاکی گئی ہے کہ وزیراعظم کے معاونین خصوصی کو وفاقی وزیر اور وزیرمملکت کا درجہ غیر قانونی قرار دیا جائےاور وزیراعظم عمران خان اور کابینہ ڈویژن کے اقدام کو غیر قانونی قرار دیا جائے۔

درخواست میں استدعا کی گئی ہے کہ نیب کو فریقین کے خلاف کارروائی کا حکم دیا جائے ، درخواست فرخ نواز بھٹی کی جانب سے جی ایم چوہدری ایڈووکیٹ نے دائر کی۔

Related Posts