عفت عمر کے سریکھا سکری کی وفات پرعجیب و غریب جواب نے تنازعہ کھڑا کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Iffat Omar’s bizzare response to Surekha Sikri’s death sparks controversy

پاکستانی اداکارہ عفت عمر نے سینئر بھارتی اداکارہ سریکھا سکری کی وفات کی خبر پر عجیب و غریب جواب دیکرتنازعہ کھڑا کردیا،اداکارہ نے ’واؤ‘ کا کمنٹ کرنے کی وضاحت دیتے ہوئے اپنی غلطی تسلیم کرلی۔

 

گزشتہ روز ایلی انڈیا نامی انسٹاگرام پیج کی جانب سے سریکھا سکری کی موت کی خبر دی گئی جس پر عفت عمر نے دو مرتبہ کمنٹ کرتے ہوئے ‘واؤ واؤ واؤ لکھاتاہم اب اداکارہ عفت عمر نے سریکھا سکری کی موت کی خبر پر ’واؤ‘ لکھنے کو ایک غلط فہمی قرار دیدیا ہے۔

Iffat Omar’s bizzare response to Surekha Sikri’s death sparks controversy

عفت عمر نے اس معاملے پر وضاحت کرتے ہوئے کہا ہےکہ یہ سب محض غلط فہمی کی بنیاد پر ہوا، انہوں نے پوسٹ کے کیپشن کو دیکھے بغیر ہی کمنٹ کردیا تھا۔

Iffat Omar’s bizzare response to Surekha Sikri’s death sparks controversy

اداکارہ نے اپنے کمنٹ کے ساتھ ہی سریکھا کو یاد کرتے ہوئے دکھ کا اظہار کیا۔ اداکارہ عفت عمر کا کہنا ہے کہ یہ میری غلطی تھی کہ میں نے پوسٹ نہیں پڑھی، صرف تصویر دیکھ کر کمنٹ کیا۔

واضح رہے کہ عفت عمر نے بالی ووڈ کی معروف و سینئر اداکارہ سریکھا سکری کی موت کی خبر پر ’واؤ‘ کمنٹ کر کے صارفین کو الجھن میں ڈال دیا تھا۔

سوشل میڈیا صارفین کی بڑی تعداد اداکارہ کے اس کمنٹ کے باعث انہیں تنقید کا نشانہ بنارہے تھے تاہم اب ان کی وضاحتی کمنٹ نے ناقدین کو چُپ کروادیا ہے۔

Related Posts