شادی نہ کی تو زہر کھا کر مر جاؤں گا، ارسلا صدیقی کو عاشق کی دھمکی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

شادی نہ کی تو زہر کھا کر مر جاؤں گا، ارسلا صدیقی کو عاشق کی دھمکی
شادی نہ کی تو زہر کھا کر مر جاؤں گا، ارسلا صدیقی کو عاشق کی دھمکی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان کی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ ارسلا صدیقی نے بتایا کہ کسی نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور نہ ملنے پر زہر کھانے کی دھمکی بھی دی۔

ایک نجی ٹی وی شومیں اداکارہ ارسلا صدیقی مہمان بنیں جہاں انہوں نے اس بات کا انکشاف کیا کہ کسی شخص نے ان سے اپنی محبت کا اظہار کیا اور بات یہاں تک پہنچ گئی تھی کہ انہیں اس شخص کی جانب سے شادی نہ کرنے پر زہر کھا کر مرجانے کی بھی دھمکی دی گئی۔

اداکارہ نے بتایا کہ تو میں نے اسے کہا کہ کھا لو اور مرجاؤ، اس کے بعد میں نے اس کے مرنے کا 2 سال انتظار بھی کیا لیکن وہ ابھی تک زندہ ہے اور خوش ہے۔

مزید پڑھیں:ویب سیریز”چڑیلز“ کا دوسرا سیزن پہلے سے زیادہ منفرد ہوگا، ثروت گیلانی

اس پر میزبان کی جانب سے ارسلا سے پوچھا گیا کہ تو آپ کو دکھ کس بات کا ہے جس پر انہوں نے جواب دیا کہ مجھے دکھ اس بات کا ہے کہ میری بہن نے صحیح بولا تھا ارسلا کوئی کسی کے بغیر نہیں مرتا۔انہوں نے کہا کہ میری بہن کی بات سچ ثابت ہوئی۔

Related Posts