حنید لاکھانی نے کراچی میں لسانی فسادات کی سازش کو بے نقاب کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی :پاکستان تحریک انصاف کے رہنماء و سربراہ بیت المال سندھ حنید لاکھانی نے کہاہے کہ ماضی میں کراچی کو جان بوجھ کر سیاسی معاشی اور سماجی محرومیوں کا شکار رکھا گیا۔

کراچی کا امن بہت مشکل سے حاصل ہوامگر ایسا محسوس ہوتاہے کہ ایک بار پھر سے سندھ میں تعصبات کی آگ کو بھڑکانے کی سازشوں پر کام ہورہاہے۔

جو لوگ کبھی کراچی کی سازشوں میں مصروف رہے انہیں آج کراچی کا امن کسی بھی لحاظ سے راس نہیں آرہاہے ،مگر ایسے نام نہاد کرداروں کو یہ معلوم ہوجانا چاہیے کہ اب وقت بدل چکا ہے ۔

کراچی کو پھر سے لسانی فسادات کی آگ میں جھوکنا آسان کام نہیں رہاہے ،ان خیالات کا ااظہار انہوں نے حنید لاکھانی سیکرٹریٹ سے جاری کردہ بیان میں کیا۔

حنید لاکھانی کا کہنا تھا کہ عوام اپنے سیکورٹی اداروں اور وفاقی حکومت کی نیک نیتی پر مکمل اعتماد رکھتے ہیں ، وزیراعظم عمران خان شہر قائد کے لیے فکر مند ہیں یہ ہی وجہ ہے کہ انہوں نے اس شہر کی ترقی کے لیے تاریخ کے سب سے بڑے ترقیاتی پیکیج کا اعلان کیا۔

انہوں نے کہاکہ شہر قائد میں قتل وغارت گری کی وارداتیں اور عوام کو ایک دوسرے سے لڑوانے کی سازشیں کرنے والے ہوش کے ناخن لیں ،کچھ لوگ کراچی کا کنٹرول حاصل کرنے کے لیے لاشیں گرانے کی باتیں کرینگے تو وہ اس کا انجام بھی پھر یاد رکھیں۔

مزید پڑھیں:اپوزیشن کچھ بھی کرلے، چور لٹیرے جیلوں میں جائینگے،خرم شیر زمان

انہوں نے کہاکہ سندھ کے شہریوں کو تحفظ فراہم کرنا سندھ حکومت کی ذمہ داری ہے مگر وہ خود اس وقت مظلوم بنی ہوئی ہے اور عوام کو اپنی مظلومیت دکھانے کے لیے ریلیاں نکال کرمگر مچھ کے آنسو بہارہی ہے ان کو بس اپنے اقتدار اور لوٹ مار کی فکر ہے ۔

اس سے عوام اور ملک کو کوئی بھی نقصان پہنچے انہیں کوئی فرق نہیں پڑتا ۔ انہوں نے مزید کہاکہ ہم نے اس شہر کی عوام سے وعدہ کیا ہے کہ ہم شہر قائد کو پھر سے روشنیوں کا گہوارہ بنائیں گے لہذا کچھ بھی ہوجائیں ہم کراچی کو دشمن کی ہر سازش کو ناکام بناکر ترقی کا سفر جار ی رکھیں گے ۔