اپوزیشن کچھ بھی کرلے، چور لٹیرے جیلوں میں جائینگے،خرم شیر زمان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Black fungus virus is also rise in Sindh, Khurram Sherzaman said

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: پاکستان تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم شیر زمان نے پی ڈی ایم کے 18 اکتوبر کو کراچی جلسے کے حوالے سے ردعمل کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ 18 اکتوبر کو پیپلزپارٹی محترمہ شہید کی کردارکشی کرنے والوں کا استقبال کرے گی۔

خرم شیرزمان نے محترمہ شہید کی کردار کشی کرنے والوں کو ویلکم کرکے پیپلزپارٹی سانحہ کارساز کی قربانی کو اقتدار کے لیے مسخ کرنا چاہتی ہے، سانحہ کارساز کے شہداء کی روح بھی پی پی کے اس فیصلے سے تڑپ رہی ہوگی۔

تحریک انصاف کراچی کے صدر کا کہنا ہے کہ موجودہ پی پی کو اپنے شہید قائدین کے سیاسی نظریے سے کوئی سروکار نہیں، ثابت ہوا کہ پیپلز پارٹی اقتدار کے لیے اپنے قائدین اور کارکنان کو بھی استعمال کرسکتی ہے۔

خرم شیرزمان کا کہنا ہے کہ شہداء کارساز کے لواحقین اور زخمی کارکنان اپنی قیادت کا مکروہ چہرہ پہچانیں، پورے ملک کی سیاسی جماعتیں ملکر بھی عمران خان کا مقابلہ نہیں کرسکتے،اپوزیشن کچھ بھی کرلے اب پاکستان ترقی کرے گا اور چور لٹیرے جیلوں میں جائیں گے۔

مزید پڑھیں:مسلم لیگ ن کا12 اکتوبر کو کراچی میں سیاسی طاقت کا مظاہرہ کرنیکا اعلان

تحریک انصاف کراچی کے صدر خرم زمان نے کہا ہے کہ پی پی اس صوبے میں کورونا پھیلانے کا باعث بن رہی ہے،جلسے کے بعد کورونا کی صورتحال خراب ہوئی تو ذمہ دار پی پی ہوگی،چیف جسٹس پی پی کے اقدامات کا نوٹس لیں۔

Related Posts