پاکستان نے 6 ماہ میں کتنے ارب ڈالر کا قرض واپس کیا؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق پاکستان نے رواں مالی سال کے 6 ماہ میں 10 ارب 21 کروڑ ڈالر کا بیرونی قرض اور سود واپس کیا۔

مرکزی بینک کے مطابق 10 ارب 21 کروڑ ڈالر کا قرض اور سود رواں مالی سال کے 6 ماہ جولائی تا دسمبر 2022ء میں ادا کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

اعداد و شمار میں بتایا گیا ہے کہ مالی سال 23-2022ء کی پہلی سہ ماہی میں 3 اعشاریہ 5 ارب ڈالر کا قرض اور سود ادا کیا گیا جبکہ دوسری سہ ماہی میں تقریباً 6.8 ارب ڈالر کی ادائیگی کی گئی۔

اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا کہنا ہے کہ ادائیگیوں میں پاکستان پر اصل قرض 8.271 ارب ڈالر اور سود 1.945 ارب ڈالر تھا۔

Related Posts