یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وفاقی وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے کہا ہے کہ یورپی یونین نے پاکستان کو ہائی رسک ممالک کی فہرست سے نکال دیا ہے جس میں وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی خدمات فراموش نہیں کی جاسکتیں۔

تفصیلات کے مطابق وزیر تجارت سیّد نوید قمر نے اپنے ایک بیان میں کہا کہ پاکستانیوں پر یورپ کے قانون اور معاشی آپریٹر کی اضافی شرائط لاگو نہیں ہوں گی۔ یہ کامیابی وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری کی انتھک کاوشوں سے ملی۔

یہ بھی پڑھیں:

برطانیہ نے پاکستان کو ’ہائی رسک تھرڈ ممالک‘ کی فہرست سے نکال دیا، بلاول 

بیان میں وزیرِ تجارت سیّد نوید قمر نے کہا کہ یورپی یونین نے پاکستان کو 2019ء میں ہائی رسک ممالک کی فہرست میں شامل کیا تھا۔ اس پابندی کے باعث ہمارے ملک کی معیشت پر غیر ضروری بوجھ ڈالا گیا۔

خیال رہے کہ اس سے قبل منی لانڈرنگ اور دہشت گردی کی مالی معاونت کے خلاف پاکستان کے موثر اقدامات کے اعتراف میں  برطانیہ نے  ملک کو ”ہائی رسک تھرڈ ممالک” کی فہرست سے باضابطہ طور پر نکال دیا۔

وزیر خارجہ بلاول بھٹو زرداری نے گزشتہ برس نومبر کے دوران اپنے ٹوئٹر پیغام میں وزارت خارجہ، دولت مشترکہ اور ترقی کے دفتر کا خط شیئر کرتے ہوئے ”خوشخبری” کا اعلان کیا۔

قبل ازیں اپریل 2021ء میں برطانیہ کی طرف سے پاکستان کو ہائی رسک ممالک میں شامل کرنے ردعمل دیتے ہوئے ترجمان دفتر خارجہ زاہد حفیظ چوہدری نے کہا کہ پاکستان کی جانب سے ایف اے ٹی ایف کی لاگو کردہ 27 میں سے 24 شرائط پر عملدرآمد اس بات کا ثبوت ہے کہ پاکستان فیٹف ایکشن پلان پر سنجیدگی سے عمل کررہا ہے۔

 

Related Posts