فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“کی ننھی اداکارہ دیکھنے میں اب کیسی ہیں؟

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“کی ننھی اداکارہ دیکھنے میں اب کیسی ہیں؟
فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“کی ننھی اداکارہ دیکھنے میں اب کیسی ہیں؟

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

ممبئی: بالی ووڈ فلم انڈسٹری کی مشہور زمانہ فلم ”کچھ کچھ ہوتا ہے“ جس میں شاہ رخ خان نے اپنی اداکاری کے جوہر دکھائے،کی معصوم اداکارہ (انجلی) ثناء سعید کی نئی تصاویر نے دیکھنے کو حیران کردیا۔

مقبول ترین فلم جو کہ 1998 میں ریلیز ہوئی میں شاہ رخ خان کے ہمراہ رانی مکھرجی اور کاجول نے بھی اداکاری کے جوہر دکھائے تھے۔

ثنا سعید نے اس فلم میں شاہ رخ خان کی بیٹی(انجلی) کا کردار ادا کیا تھا، انہوں نے اپنے کردار سے دیکھنے کو متاثر کیا تھا، ننھی اداکارہ نے بڑی ہوکر بڑی خواہش کا اظہار کردیا ہے۔

مزید پڑھیں:ایسا کیا ہوا کہ عامر خان کو اداکاری سے ڈیڑھ سال کا وقفہ لینا پڑگیا؟

ثناء سعید نے کہا کہ وہ عامر خان کے ساتھ کام کرنا چاہتی ہیں، انہوں نے یہ بھی کہا کہ عامر خان کی متاثر کرنے والی بات یہ ہے کہ وہ اپنی ہر فلم میں انتھک محنت کرتے ہیں۔جبکہ ان کی فلمیں کامیابی سے ہمکنار ہوتی ہیں۔

Related Posts