ڈیپ فیک ویڈیوز کیسے بنائی جاتی ہیں، مکمل معلومات

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

آرٹیفیشل انٹیلی جنس نے جہاں دنیا میں کئی چیزوں کو آسان بنادیا ہے وہیں بہت سے لوگوں کیلئے مشکلات بھی پیدا کردی ہیں کیونکہ دنیا بھر میں اے آئی کا درست کے ساتھ ساتھ غلط استعمال بھی جاری ہے، حال ہی میں کئی نامور بھارتی اداکاروں کی ڈیپ فیک ویڈیوز بنائی جاچکی ہیں، چلئے آپ کو بتاتے ہیں کہ ڈیپ فیک ویڈیو کیسے بنائی جاتی ہیں ۔

ڈیپ فیک ویڈیو کیا ہے؟
ڈیپ فیک ٹیکنالوجی ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کی مدد سے جعلی تصاویر یا ویڈیو تیار کی جاتی ہے۔ پہلے جعلی تصاویر تیار کرنے کے لیے فوٹو شاپ سے کام لیا جاتا تھا جن کی جعلسازی کو پکڑنا کافی آسان ہوتا تھا۔اس کے برعکس ڈیپ فیک ٹیکنالوجی سے تیار کی گئی تصاویر اور ویڈیوز کسی انسان کے ہاتھ کی نہیں بلکہ مصنوعی ذہانت کے ذریعے کمپیوٹر تیار کرجاتی ہیں۔

ڈیپ فیک تیار کرنے والے سافٹ ویئر کو جتنی زیادہ معلومات دی جائیں گی ، اس سے بننے والی تصویر اتنی ہی زیادہ حقیقی لگے گی۔ کئی کمپنیاں اس ٹیکنالوجی کا تجارتی پیمانے پر بھی استعمال کر رہی ہیں مثلاً خبریں پڑھنے میں، اپنے ملازمین کو مختلف زبانوں میں ٹریننگ دلوانے کے لیے وغیرہ اس لیے وہ کہتے ہیں کہ اس ٹیکنالوجی میں فیک یعنی جعلی کا لفظ استعمال نہیں کیا جانا چاہیے۔

ٹیکنالوجی کا منفی استعمال ؟

حقیقت یہ ہے کہ اس ٹیکنالوجی کا بہت غلط استعمال بھی ہو رہا ہے۔ جیسے اب مشہور شخصیات کو ڈیپ فیک کے ذریعے پورن فلموں میں اداکار بنا دیا جاتا ہے یا پھر سیاست دانوں سے اشتعال انگیز اور گمراہ کن بیانات پھیلا دیے جاتے ہیں۔ جتنی دیر میں کوئی ان کے جعلی ہونے کا پتا لگاتا ہے تب تک خاصا نقصان ہو چکا ہوتا ہے۔

ماضی میں کہا جاتا ہے تھا کہ ’اگر اپنی آنکھوں سے دیکھ لو گے تو پھر تو یقین کرو گے؟‘ لیکن آج ڈیپ فیک کے زمانے میں کوئی اپنی آنکھ سے دیکھ بھی لیں تو بتانا مشکل ہے کہ آخر حقیقت کیا ہے۔

ڈیپ فیک ایک ایسی ٹیکنالوجی ہے جس کے ذریعے کسی ایک شخص کے چہرے پر کسی دوسرے شخص کا چہرا اور آواز لگا دی جاتی ہے جسے دیکھنے والے کو لگتا ہے کہ وہ ایک ایسے شخص کی ویڈیو دیکھ رہا ہے جو دراصل اس کی ہے ہی نہیں۔

فلموں میں مدد

اس ٹیکنالوجی کے بارے میں جان کر اکثر ذہن میں یہی خیال آتا ہے کہ شاید اس ٹیکنالوجی کا مقصد جعلی ویڈیو بنا کر کسی کردار کشی کرنا ہی ہے لیکن ایسا نہیں ہے۔مشہور فلم فاسٹ اینڈ فیوریس سیون کی فلمنگ کے اختتام سے قبل ہی اس کے مرکزی کردار نبھانے والے پال واکر کی ایک روڈ حادثے میں ہلاکت ہوگئی تو فلم ڈائریکٹر نے ایک سین ان کے بھائی سے کروایا اور ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کے مدد سے ان کے چہرے پر پال واکر کا چہرا لگا دیا جس سے دیکھنے والوں کا لگا کہ اس سین میں بھی پال ہی ہیں جبکہ وہ ان کے بھائی تھے۔

مشہور ستاروں کی ویڈیوز
افسوس کی بات یہ ہے کہ ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا آغاز فحش مواد بنانے سے ہوا ہے، فحش سائٹس پر اداکاروں اور اداکاراؤں کے چہرے بدل کر فحش مواد پوسٹ کیا جاتا ہے۔بالی ووڈ اداکارہ کترینہ کیف ، رشمیکا مندانا ، کاجول اور ابھی حال ہی میں عامر خان کے علاوہ کئی نامور اداکار ڈیپ فیک ٹیکنالوجی کا شکار ہوچکے ہیں۔

ڈیپ فیک کی پہچان کیسے کی جائے؟
اے آئی ٹیکنالوجی کی مدد سے بنائی جانے والی ڈیپ فیک ویڈیوز کو عام طور پر پکڑنا تھوڑا مشکل سمجھا جاتا ہے تاہم اگر ویڈیو میں موجود شخص کے چہرے کے تاثرات اور آنکھوں کی پوزیشن مستقل ایک سی رہے اور پلکیں نہ جھپکائے تو آپ آسانی سے اندازہ لگاسکتے ہیں کہ یہ ڈیپ فیک ویڈیو ہے اور کسی نامور شخصیت کی تصویر کا غلط استعمال کیا گیا ہے۔

Related Posts