امریکی پاسپورٹ کا اعزازی ڈیزائن، صدر ٹرمپ نے اپنی ہی تصویر چھپوا دی

تازہ ترین

تازہ ترین

ٹرمپ
(فوٹو: آن لائن)

امریکی صدر ڈونلڈ ٹرمپ نے امریکا کی 250ویں سالگرہ کی مناسبت سے شروع ہونے والی تقریبات کے موقعے پر اعزازی امریکی پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن میں اپنی تصویر شائع کروادی ہے جو عالمی سطح پر سوشل میڈیا صارفین کی توجہ کا مرکز بن گئی۔

تفصیلات کے مطابق ایران جنگ سمیت مختلف جنگوں کو رکوا کر نوبل امن انعام کے امیدوار بننے والے صدر ٹرمپ نے اعزازی امریکی پاسپورٹ کے نئے ڈیزائن میں اپنی تصویر نمایاں طور پر نہ صرف شامل کروائی بلکہ اپنے سوشل میڈیا پلیٹ فارم ٹروتھ سوشل پر ڈیزائن کو شیئر بھی کردیا۔

پاسپورٹ کے ڈیزائن کی تصویر شیئر کرتے ہوئے امریکی صدر نے کہا کہ امریکا کے نئے پاسپورٹ کے ساتھ خوش آمدید، لیکن اچھا سلوک کریں۔ واضح رہے کہ پاسپورٹ کے ڈیزائن میں ایک صفحے پر صدر ٹرمپ وائٹ ہاؤس کے مشہور ریزولوٹ ڈیسک پر اپنے مخصوص انداز میں نظر آرہے ہیں۔

تصویر کے پس منظر میں امریکا کا تاریخی اعلانِ آزادی اپنے متن کے ساتھ موجود ہے۔ میڈیا رپورٹس کے مطابق صدر ٹرمپ کا شیئر کیا گیا ڈیزائن رواں برس کے آغاز پر امریکی محکمہ خارجہ کی جانب سے جاری کردہ ابتدائی ڈیزائن سے مختلف نظر آرہا ہے۔

رپورٹس کے مطابق ابتدائی ڈیزائن میں صدر ٹرمپ کی ایک اور تصویر شامل کی گئی تھی، صفحے کے نچلے حصے میں امریکی صدر ٹرمپ کے دستخط بھی نمایاں طور پر دیکھے جاسکتے ہیں جبکہ پاسپورٹ کے سامنے والے حصے پر جان ٹرمبل کی تاریخی پینٹنگ بھی موجود ہے۔

واضح رہے کہ معروف مصور جان ٹرمبل کی تاریخی پینٹنگ، جسے دی ڈیکلریشن آف انڈیپنڈنس کہا جاتا ہے، امریکا کی آزادی کے تاریخی لمحے کی عکاس سمجھی جاتی ہے۔ تجزیہ کاروں کا ماننا ہے کہ صدر ٹرمپ کی تصویر کے ساتھ امریکی پاسپورٹ کا اعزازی ڈیزائن بھی عوام کی خصوصی توجہ کا مرکز بنا ہوا ہے۔

Related Posts