افغان امن عمل کی تاریخی پیشرفت وزیر اعظم کی جیت ہے۔فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

افغان امن عمل کی تاریخی پیشرفت وزیر اعظم کی جیت ہے۔فردوس عاشق اعوان
افغان امن عمل کی تاریخی پیشرفت وزیر اعظم کی جیت ہے۔فردوس عاشق اعوان

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیرا عظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ افغان امن عمل کی جانب تاریخی  پیش رفت وزیر اعظم کی جیت ہے۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغان امن پر پیشرفت وزیر اعظم کے مؤقف کی جیت اور افواجِ پاکستان کے مثالی کردار کی آئینہ دار ہے۔

پیغام میں معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ وزیر اعظم عمران خان ہمیشہ دو طرفہ بات چیت اور ڈائیلاگ کے حامی رہے ہیں۔ خطے میں پائیدار امن کے فروغ و استحکام کے لیے مثبت کردار ادا کرتے رہیں گے۔

معاونِ خصوصی فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ 29 فروری کو طالبان اور دیگر فریقین کے مابین معاہدے پر دستخط کا خیرمقدم کرتے ہیں۔اس موقع پر وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی پاکستان کی نمائندگی کریں گے۔

ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے کہا کہ افغان امن عمل پر معاہدے کی تقریب میں امیر قطر سمیت 7 ممالک کے وزرائے خارجہ اور 50  ممالک کے نمائندگان شریک ہوں گے۔

یاد رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کے دورۂ قطر کے دوران امیرِ قطر تمیم بن حماد الثانی نے پاکستان میں سرمایہ کاری اور عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی اور تعاون کا عندیہ دیا۔

وزیر اعظم کی معاونِ خصوصی برائے اطلاعات و نشریات ڈاکٹر فردوس عاشق اعوان نے گزشتہ روز کہا کہ امیر قطر کی عوام کی ترقی و خوشحالی کے منصوبوں میں گہری دلچسپی اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں۔

مزید پڑھیں: پاکستان کے مختلف شعبوں میں بھاری سرمایہ کاری کا اعلان

Related Posts