وزیراعظم نے طورخم بارڈر24گھنٹے کھلارکھنےکےمنصوبےکاافتتاح کردیا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

وزیراعظم نے طورخم بارڈر24گھنٹے کھلارکھنےکےمنصوبےکاافتتاح کردیا
وزیراعظم عمران خان نے پاک افغان طورخم بارڈر24گھنٹے کھلا رکھنےکے منصوبے کاافتتاح کردیا،وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ طورخم بارڈرکھلارہنے سے عوام کی معاشی حالت بدل جائے گی ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم عمران خان نے پاک افغان طورخم بارڈر24گھنٹے کھلا رکھنےکے منصوبے کاافتتاح کردیا،وزیر اعظم  کاکہنا تھا کہ طورخم بارڈرکھلارہنے سے عوام کی معاشی حالت بدل جائے گی ۔

وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈر پہنچے توان کابھرپوراستقبال کیا گیا،اس موقع پرپریس کانفرنس کرتے ہوئے وزیراعم عمران خان کاکہناتھا کہ  افغانستان میں امن سے خطہ ترقی کرے گااور پشاور تجارتی حب بن جائے گا جس سے وسطی ایشیائی ریاستوں کو فائدہ ہوگا، انہوں نے کہا کہ طورخم بارڈر سے اب پورے ہفتے چوبیس گھنٹے آمدورفت ممکن ہو سکے گی، جبکہ نئے نظام کے کھولتے ہی تجارت میں 50 فیصد اضافہ ہوگیا ہے۔

عمران خان نے کہا کہ افغان امن مذاکرات کی بحالی کی پوری کوشش کریں گے، بدقسمتی سے امن مذاکرات میں رکاوٹ آگئی ہے، افغانستان میں امن سے سب سے زیادہ فائدہ پاکستان کو ہوگا۔

انہوں نے کہا کہ  اپوزیشن کا ایک نکاتی ایجنڈا ہے کہ انہیں این آراو دیا جائے، پہلے دن سے اپوزیشن نے مجھے پارلیمنٹ میں تقریر کرنے نہیں دی، اگر آج احتساب نہ کیا تو یہ ملک ہی نہیں چلنے دیں گے، انہیں ملک کی کوئی فکر نہیں، انہیں صرف این آر او چاہیے۔ وزیر اعظم کاکہنا تھا کہ کچھ بھی ہوجائے ہم کسی کو این آر او نہیں دیں گے  کیونکہ ان کی لوٹ مار کی وجہ سے آج ملک میں مہنگائی ہے، روپے کی قدر میں اضافہ ہواہے۔

عمران خان کاکہنا تھا کہ مسلم لیگ (ن) اور پیپلز پارٹی کی وجہ سے اس وقت ملک خسارے میں ہے،  دونوں سیاسی جماعتوں  نے اپنے دور میں خوب لوٹ مار مچائی ،  دونوں جماعتوں نے ایک دوسرے کے خلاف کیس بنائے، منی لانڈرنگ کرنے والوں اور پیسے بنانے والوں کا احتساب نہیں کریں گے تو ملک نہیں چلے گا، ہم نے حکومت میں آکر اداروں کو آزاد کیاہے۔

مقبوضہ کشمیر کے حوالے سے وزیراعظم عمران خان کا کہناتھا کہ  اس وقت بھارتی حکومت شدیددباؤمیں ہے ،اس وقت  پاکستان سے بھارت جاکر لڑنے والا پاکستان اور کشمیریوں دونوں کا دشمن ہوگا کیونکہ بھارتی حکومت کو مقبوضہ کشمیر میں صرف بہانہ چاہیے، بھارتی حکومت پہلے ہی کہہ رہی ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں پاکستان دہشت گردی کررہا ہے۔ بھارت کا مسئلہ ہے کہ اس پر انتہاپسند ہندوؤں نے قبضہ کرلیا ہے۔ آر ایس ایس کی پالیسی پاکستان اور مسلمانوں کے خلاف ہے،موجودہ صورتحال میں مودی سرکار کے ساتھ مذاکرات نہیں کرسکتے۔

واضح رہے کہ وزیر اعظم عمران خان کی آمد کے موقع پر طورخم ہیلی پیڈ سے زیرو پوائنٹ تک تمام راستوں کو وزیر اعظم کے تصاویر اور بینرز سے سجھایا گیا ہے، جبکہ افغان صدر اشرف غنی کے پورٹریٹس بھی نصب کیے گئے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان طورخم بارڈر پر پاک افغان دوستی اسپتال کا بھی افتتاح کریں گے ،وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی اور وزیراعلیٰ خیبر پختونخوا بھی وزیراعظم کے ہمراہ ہیں۔

پاک افغان بارڈر طورخم 24 گھنٹے کھلا رکھنے کے منصوبے کا افتتاح پی ٹی آئی حکومت کا ایک اہم فیصلہ ہے جو دونوں ممالک کے مابین دوطرفہ تجارت کو ایک نئی بلندی پر لے جانے کے علاوہ معاشی ، صنعتی اور زراعی ترقی کو تیز رفتار بنانے میں مددگار ثابت ہوگا، منصوبے سے ہزاروں افراد کیلئے روزگار کے بے پناہ مواقع پیدا ہوں گے خاص طور پر ٹرانسپورٹ سیکٹر کو اس سے بے پناہ فوائد حاصل ہوں گے۔

Related Posts