کراچی: پاکستانی اداکارہ حرا مانی نے آج ویلنٹائن ڈے منانے کا انوکھا طریقہ اپناتے ہوئے اپنی ملازمہ کے ہمراہ اپنی ایک تصویر شیئر کی ہے جس پر مداحوں نے برہمی کا اظہار کرتے ہوئے شدید تنقید کی۔
تفصیلات کے مطابق ویلنٹائن ڈے کو اظہارِ محبت کے عالمی دن کی حیثیت سے دنیا بھر میں منایا جاتا ہے، تاہم حرا مانی نے اپنی ملازمہ سے محبت کا اظہار کرتے ہوئے اپنے مداحوں کو ویلنٹائن ڈے منانے کی مبارکباد دی۔
ملازمہ کے ہمراہ تصویر شیئر کرتے ہوئے اداکارہ حرا مانی نے کہا کہ محبت سب کیلئے ہوتی ہے اور نذیراں باجی بھی میرے ساتھ محبت کو ترویج دے رہی ہیں، جس پر حرا مانی کو تعریف کی جگہ تنقید ملی۔
سوشل میڈیا صارفین نے ملازمہ کے پرانے کپڑوں کی نشاندہی کرتے ہوئے کہا کہ اگر محبت کا اظہار ہی کرنا تھا تو نذیراں باجی کو کچھ بہتر کپڑے دئیے جاسکتے تھے۔ محبت پھیلانی تھی تو بہتر کپڑے دے کر پھیلائی جاتی۔
ایک خاتون نے حرا مانی کو مخاطب کرتے ہوئے کہا کہ کیا آپ نے ملازمہ کے ساتھ تصویر کھنچوا کر اس پر کوئی احسان کیا؟ کیا ظاہر کرنا چاہتی ہیں آپ؟ ان کو کوئی نیا سوٹ لے دیتیں یا پہنے ہوئے کپڑے دے دئیے ہوتے۔
دوسری جانب ایک سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ ویلنٹائن ڈے منانا اسلامی شریعت میں جائز نہیں ہے۔ اریبہ نامی سوشل میڈیا صارف کا کہنا تھا کہ آپ کا شیشہ کتنا صاف ہے۔ سوشل میڈیا صارفین کی حرا مانی کی تصویر پر تنقید تاحال جاری ہے۔
یاد رہے کہ اِس سے قبل میرے پاس تم ہو سمیت متعدد ڈراموں میں اداکاری کے جوہر دکھانے والی پاکستانی شوبز انڈسٹری کی معروف اداکارہ حرا مانی کا کہنا تھا کہ شاید میں کسی کی دوست نہیں، اِس لیے کوئی بھی ساتھی فنکار مجھے اپنی شادی میں آنے کی دعوت نہیں دیتا۔
اداکارہ حرا مانی نے گزشتہ برس ایک انٹرویو دیا جس کی ویڈیو سماجی رابطے کی مختلف ویب سائٹس پر وائرل ہوگئی۔ انٹرویو کے دوران حرا مانی نے میرا سیٹھی سے شکوہ کیا کہ تم نے، سجل علی نے، سارہ خان نے اور اقراء عزیز نے شادی کر لی لیکن اس کی تقریب کیلئے مجھے دعوت نہیں دی گئی۔
مزید پڑھیں: شاید میں کسی کی دوست نہیں، فنکار مجھے شادی میں نہیں بلاتے۔حرا مانی