عثمان مختار نے ڈرامہ سیریل ’غیر‘ میں کام کرنے سے معذرت کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

معروف پاکستانی اداکار عثمان مختار نے ڈرامہ سیریل غیر میں کام کرنے سے معذرت کرلی۔

یاسر نواز کی ہدایت کاری میں بننے والے اس ڈرامے میں اشنا شاہ مرکزی کردار ادا کر رہی ہیں۔ اے آر وائی ڈیجیٹل پر پیش کیے جانے والے ڈرامے کی کاسٹ میں عثمان مختار بھی شامل تھے تاہم اب وہ اس ڈرامے کا حصہ نہیں رہے ہیں۔

خیال رہے کہ جب کاسٹ کی تبدیلی خبر سامنے آئی تو سوشل میڈیا صارفین پریشان ہوگئے اور اُن میں سے اکثر کی جانب سے جانب سے اس کی وجہ پوچھی جانے لگی۔

اطلاعات کے مطابق عثمان مختار کی والدہ شدید بیمار ہیں جس کی وجہ سے انھیں اسلام آباد جانا پڑتا ہے۔ اداکار کی والدہ کی طبیعت میں کوئی بہتری نہیں آرہی اسی لئے انہوں نے ڈرامے میں کام کرنے سے معذرت کی ہے۔

عثمان مختار نے خود ہدایت کار سے کہا کہ وہ اُن کی جگہ کسی اور کو کاسٹ کرلیں کیونکہ وہ والدہ کی خراب طبیعت کی وجہ سے اس وقت شوٹنگ کیلئے میسر نہیں جس کی وجہ سے دیگر اداکاروں کو بھی مشکل ہوگی۔

واضح رہے کہ یاسر نواز نے اس خبر کی تصدیق کرتے ہوئے کہا ہے کہ عثمان مختار اپنی والدہ کی وجہ سے ڈرامے میں کام نہیں کرسکیں گے اور اب اُن کی جگہ اس کردار کیلئے اسامہ خان کا انتخاب کیا گیا ہے۔

Related Posts