ایچ بی ایل پی ایس ایل اور ٹک ٹاک کے درمیان پارٹنرشپ

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

HBL PSL to collaborate with TikTok for Abu Dhabi matches

ابوظہبی :ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ 6 اور ٹک ٹاک کے درمیان شراکت داری کا معاہدہ طے پاگیا،اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کے مداح سوشل میڈیا کی ایپ ٹک ٹاک کے ذریعے ایسا موادتیار کرسکیں گے جسے دنیا بھر میں دیکھاجاسکے گا۔

ایچ بی ایل پی ایس ایل کے بقیہ 20 میچز شیخ زید کرکٹ اسٹیڈیم ابوظہبی میں کھیلے جائیں گے۔ نئے شیڈول کے مطابق ایونٹ کا مجموعی طور پر 15واں میچ 9 جون کو لاہور قلندرز اور اسلام آباد یونائیٹڈ کے مابین کھیلا جائے گا جبکہ ٹورنامنٹ کا 34واں میچ اور فائنل 24 جون کو ہوگا۔

اس سے قبل ٹورنامنٹ کے بقیہ 20 میچز کے ابتدائی شیڈول میں 2 ڈبل ہیڈرز شامل تھے تاہم کھلاڑیوں کی سہولت اور دباؤکے پیش نظر ابتدائی شیڈول میں مزید ایک ڈبل ہیڈر کا اضافہ کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں:پی ایس ایل نوجوانوں کیلئے قومی ٹیم تک پہنچنے کا راستہ

اس شراکت داری کے تحت ایچ بی ایل پی ایس ایل ٹک ٹاک کے ساتھ مل کر مذکورہ سوشل میڈیا ایپ کے لیے بی اسپوک موادتیار کرے گا۔

اس پلیٹ فارم کے ذریعے پی سی بی کا پاکستان سمیت دنیا بھر میں موجود اپنے مداحوں کے تعلق مزید مضبوط ہوگا۔اس سے قبل ایچ بی ایل پی ایس ایل 6 کا ترانہ گروو میراکو ٹک ٹاک پر خوب پذیرائی ملی تھی،اس ترانے کو اب تک 1اعشاریہ 7 بلین ویووز مل چکے ہیں۔

بابرحامد
بابرحامد کا کہنا ہے کہ پی سی بی اور ایچ بی ایل پی ایس ایل ہمیشہ نئے مواقع کی تلاش میں رہتے ہیں تاکہ کرکٹ فینز کو کھیل سے جوڑا رکھا جائے ۔

انہوں نے کہا کہ ٹک ٹاک پاکستان سمیت دنیا بھر کے نوجوانوں میں تیزی سے مقبول ہونے والی سوشل میڈیا ایپ ہے، جس کے ساتھ شراکت داری سے پاکستان کرکٹ بورڈ اور ایچ بی ایل پاکستان سپر لیگ کے فینز کی تعداد میں اضافہ ہوگا، گروو میرا کی ٹک ٹاک پر پذیرائی سے اس ایپ پر ایچ بی ایل پی ایس ایل کی مقبولیت کا اندازہ لگایا جاسکتا ہے۔

Related Posts