کیا آپ نے چکن ملائی بوٹی کلب سینڈ وچ ابھی تک نہیں کھایا؟ تو دیر نہ کریں

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کیا آپ نے چکن ملائی بوٹی کلب سینڈ وچ ابھی تک نہیں کھایا؟ تو دیر نہ کریں
کیا آپ نے چکن ملائی بوٹی کلب سینڈ وچ ابھی تک نہیں کھایا؟ تو دیر نہ کریں

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: فیڈرل بی ایئریا بلاک 7نصیر آباد کے علاقے میں ”فوڈ ایکسچینج“میں تیار کئے جانے والے چکن ملائی بوٹی کلب سینڈ وچ نے اپنے منفرد ذائقے کے باعث لوگوں کی توجہ اپنی جانب مبذو ل کرالی۔

”فوڈ ایکسچینج“کے مالک نے ایم ایم نیوز کو بتایا کہ چکن ملائی بوٹی کلب سینڈ وچ میں بار بی کیو والی ملائی بوٹی کو شامل کیا جاتا ہے، اس کے علاوہ بہترین اقسام کے سوسز وغیرہ شامل کئے جاتے ہیں، جس کے باعث یہ ذائقے میں اپنی مثال آپ ہے، انہوں نے بتایا کہ فوڈ ایکسچینج کا مطلب ہی فاسٹ فوڈ میں خاص اور منفرد چیز ہے۔

انہوں نے بتایا کہ عام طور پر سینڈوچ اور کلب سینڈوچ کا ہی سلسلہ چلتا آرہا ہے، مگر اس میں ہم نے باربی کیوں کا ٹچ دے دیا ہے، انہوں نے بتایا کہ باربی کیو سینڈوچ بھی بہت سی جگہوں پر ملتا ہے، پر اس میں صرف ساسز ہوتی ہیں، مگر اس میں اصل بار بی کیو استعمال کیا جاتا ہے۔

اُن کا کہنا تھا کہ اس کی قیمت 350روپے مقرر کی گئی ہے، جو نارمل سینڈوچ سے 50روپے زیادہ ہے، مگر ہمارے پاس اس کی رننگ بہت اچھی ہے، اس میں چکن پیسز بہت سافٹ ہوتے ہیں۔جو اس کے ذائقے کو دوبالا کردیتے ہیں۔

Related Posts