اداکار حمزہ علی عباسی نے شو بز چھوڑ کر اسلام کی راہ پر چلنے کا اعلان کردیا

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

اداکار حمزہ علی عباسی نے شو بز چھوڑ کر اسلام کی راہ پر چلنے کا اعلان کردیا
اداکار حمزہ علی عباسی نے شو بز چھوڑ کر اسلام کی راہ پر چلنے کا اعلان کردیا

اداکار حمزہ علی عباسی نے  یو ٹیوب پر ایک ویڈیو کے ذریعے اعلان کیا ہے کہ وہ شوبز کو چھوڑ دیں گے جبکہ اپنی باقی زندگی اسلام کے مطابق گزاریں گے۔ 

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹر پر اپنے پیغام میں یو ٹیوب کی ویڈیو کا لنک شیئر کرتے ہوئے  اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نے اپنے مداحوں سے جو کہنا تھا، وہ اِس ویڈیو کے ذریعے کہہ دیا۔ 

یہ بھی پڑھیں: مہوش حیات نے انگریزی میں گاناگاتے ہوئے اپنی ویڈیووائرل کر دی

یو ٹیوب ویڈیو میں اداکار حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں 10 سال سے خدا اور موت جیسی حقیقتوں پر تحقیق میں مصروف رہا جس کے دوران مختلف حقائق سامنے آئے جو میں مداحوں تک پہنچانا چاہتا ہوں۔

حمزہ علی عباسی نے کہا کہ میں نہیں سمجھتا کہ شوبز سے اس لیے کنارہ کشی اختیار کی جائے کہ یہ حرام ہے جبکہ  میں سمجھتا ہوں کہ  اسلام میں صرف بد کاری حرام ہے اور  میں میڈیا کی حد تک اداکاری سے کنارہ کشی اختیار کر رہا ہوں۔

انہوں نے کہا کہ شوبز چھوڑنے کا اعلان کرنے سے میرا یہ مقصد شہرت کا حصول نہیں ہے بلکہ مجھے غیر معیاری کام پسند نہیں جس کی وجہ سے مجھے یہ فیصلہ کرنا پڑا۔ مستقبل میں خود فلمز اور ڈراموں میں کام کرنا چاہتا ہوں۔ 

یاد رہے کہ اس سے قبل معروف پاکستانی اداکار حمزہ علی عباسی نے جمعیت علما اسلام (ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمن کے حکومت مخالف دھرنے کی مخالفت کرتے ہوئے اسے گناہ قرار دے دیا۔

انہوں نے  ٹوئٹر پر تین روز قبل  اپنے پیغام میں کہا کہ افسوس کی بات ہے فضل الرحمن ناموس رسالتؐ اور کشمیر جیسے حساس مسئلے کو استعمال کر رہے ہیں تاکہ لوگ ان کی باتوں کو سن کر اشتعال میں آجائیں، آخر کیوں ؟

مزید پڑھیں: مولانا فضل الرحمٰن کا دھرنا ، اداکار حمزہ علی عباسی کی شدید تنقید

Related Posts