حکیم شہزاد کا حبا بخاری سے حمل کی دوا کیلئے 1 کروڑ کا مطالبہ، بیان میں تضاد کا انکشاف

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حبا بخاری
(فوٹو: آن لائن)

ٹی وی اینکر عامر لیاقت کی سابق اہلیہ دانیہ شاہ کے موجودہ شوہر حکیم شہزاد نے اداکارہ حبا بخاری سے حمل کی دوا دینے کیلئے 1 کروڑ کا مطالبہ کردیا ہے۔رقم کا مطالبہ کرتے ہوئے حکیم شہزاد کے ویڈیو بیان میں ایک واضح تضاد موجود ہے۔

سوشل میڈیا پر جاری ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد عرف لوہا پاڑ نے کہا کہ حبا بخاری نے اپنی ملازمہ کو میرے پاس بھیجا تھا کہ میرے ایک دو بچے ضائع ہوچکے ہیں اور مجھے اس وجہ سے طلاق بھی ہونے لگی تھی، مجھے حمل نہیں ہورہا اور میں شفایاب نہیں ہورہی۔

ویڈیو بیان میں حکیم شہزاد نے کہا کہ حبا بخاری نے ملازمہ کو بھیجا کہ وہاں جا کر میری بات کروائیں۔ میں نے ملازمہ کی بات سن کر ان کو دوائی دی۔ انہوں نے وعدہ کیا تھا کہ اگر تمہاری دوائی سے مجھے بچہ ہوجاتا ہے تو میں شہزاد حکیم کو ایک کروڑ روپیہ دوں گی۔

بیان میں حکیم شہزاد نے کہا کہ ان کو میری دوائی سے حمل ہوا ہے۔ ان کو چاہئے کہ میرا شکریہ ادا کریں اور وہ ایک کروڑ روپیہ جس کا انہوں نے وعدہ کیا تھا، مجھے ادا کریں۔ میرے پاس دیسی دوائی ہے جسے مرد اور عورت دونوں استعمال کرسکتے ہیں۔

حکیم شہزاد نے کہا کہ جب حبا بخاری نے میرے پاس ملازمہ کو بھیجا تھا۔ میں نے ان سے کوئی رقم نہیں لی بلکہ ملازمہ کی آمدورفت کیلئے اسے 20 ہزار روپے بھی دئیے۔ اب جب حبا بخاری کا مطلب نکل گیا ہے تو میرا سوال ہے کہ وہ ایک کروڑ روپے کدھر گئے؟

بیان میں تضاد

اداکارہ حبا بخاری کے خلاف حکیم شہزاد کے بیان میں ایک واضح تضاد موجود ہے۔ ایک طرف تو حکیم شہزاد کہتا ہے کہ اس سے 1 کروڑ کا وعدہ کیا گیا ہے لیکن یہ فراڈ عورتیں ہوتی ہیں اور جھوٹ بولتی ہیں۔ ملازمہ نے میری حبا بخاری سے بات کروائی۔

دوسری جانب حکیم شہزاد کا یہ بھی کہنا ہے کہ اسے حبا بخاری کی جانب سے ایک کروڑ روپے کے انعام کا تاحال انتظار ہے، یہاں سوال یہ پیدا ہوتا ہے کہ اگر حبا بخاری فراڈ عورت اور جھوٹی خاتون ہیں تو حکیم شہزاد کو تو یہ مطالبہ بھول جانا چاہئے تھا، وہ ایک کروڑ کا مطالبہ کیوں کر رہے ہیں؟

Related Posts