پاک فوج نے کیمبرین پیٹرول مشق میں طلائی تمغہ جیت لیا، آئی ایس پی آر

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پاک فوج
(فوٹو: آئی ایس پی آر)

راولپنڈی: انٹر سروسز پبلک ریلیشنز (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ پاک فوج کی ٹیم نے کیمبرین پیٹرول مشق 2024 میں طلائی تمغہ جیت لیا ہے۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان آرمی کی ٹیم نے برطانیہ کے شہر ویلز میں 4 سے 13اکتوبر تک جاری رہنے والی کیمبرین پیٹرول مشق میں شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کیا ہے۔ آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ ٹیم نے طلائی تمغہ اپنے نام کرلیا۔

پاک فوج کے شعبۂ تعلقاتِ عامہ (آئی ایس پی آر) کا کہنا ہے کہ رواں برس ایکسرسائز کیمبرین پیٹرول نے اپنی 65ویں سالگرہ منائی۔ یہ ایکسرسائز اپنے سخت پیشہ ورانہ معیارات کو برقرار رکھا ہوا ہے۔

آئی ایس پی آر کا کہنا ہے کہ کیمبرین پیٹرول مشق میں دنیا بھر سے آئی ہوئی پیٹرولنگ ٹیمز کو دشوار گزار علاقے میں 2 روز میں 60 کلومیٹر کا فاصلہ طے کرنا ہوتا ہے۔ دنیا کے 42 ممالک سے 128 ٹیموں نے مشق میں حصہ لیا۔

ترجمان پاک فوج کا کہنا ہے کہ پاک آرمی کی ٹیم کی کارکردگی شاندار رہی، جس کے باعث پاک فوج کی ٹیم کو سونے کے تمغے سے نوازا گیا۔ یہ پورے ملک اور پاک فوج کیلئے فخر کا لمحہ اور اعزاز کی بات ہے۔ پاک فوج ہمیشہ قوم کا سربلند رکھے گی۔

Related Posts