حدیقہ کیانی کی شدید زخمی حالت میں ویڈیو سامنے آگئی

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
حدیقہ کیانی کی شدید زخمی حالت میں ویڈیو سامنے آگئی
حدیقہ کیانی کی شدید زخمی حالت میں ویڈیو سامنے آگئی

معروف گلوکارہ اور اداکارہ حدیقہ کیانی کی شدید زخمی حالت میں ایک ویڈیو گردش کررہی ہے، جسے دیکھ کر ان کے چاہنے والے تشویش میں مبتلا ہوگئے ہیں۔

گلوکارہ حدیقہ کیانی گلوکاری کے ساتھ اب اداکاری کی دنیا میں بھی قدم رکھ چکی ہیں، حدیقہ کیانی نے سوشل میڈیا پلیٹ فارم انسٹا گرام پر ایک ویڈیو شیئر کی جسے انہوں نے بعد میں اپنے پیج سے ہٹا دیا، ویڈیو میں ان کے چہرے اور جسم پر زخم نمایاں تھے۔

حدیقہ کو اس حال میں دیکھ کر ان کے چاہنے تشویش میں مبتلا ہوگئے، مذکورہ ویڈیو دیکھتے ہی دیکھتے ہی وائرل ہوگئی، جبکہ ہر کوئی اس حوالے سے جاننے کے لئے کوشاں ہے کہ آخر انہیں کیا ہوا ہے۔ تاہم بعد میں انہوں نے ویڈیو کو اپنے پیج سے ہٹا دیا۔

تاہم حدیقہ کیانی کے چاہنے والوں کو پریشان ہونے کی ضرورت نہیں، کیونکہ اُن کی یہ ویڈیو ایک ڈرامہ سیریل کی شوٹنگ کے دوران بنائی گئی تھی، جس میں وہ ایک حادثے کا سین کررہی ہیں۔

مزید پڑھیں:حدیقہ کیانی نے بلوچستان کے سیلاب متاثرین کیلئے 100 گھر تعمیر کروادیئے

سامنے آنے والی ویڈیو میں دیکھا جا سکتا ہے کہ گلوکارہ ڈرامے کی شوٹنگ سے قبل حادثے کا شکار خاتون جیسے حلیے کا میک اپ کروانے میں مصروف ہیں۔