حکومت اعلانات کے بجائے لوگوں کے تحفظ کیلئے عملی اقدامات اٹھائے، ریحان ہاشمی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

چیئرمین بلدیہ وسطی

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی: چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی اور اُن کی ٹیم کورونا وائرس کے خلاف اگلے محاذ پرصف آراء ہیں۔ بلدیہ وسطی کا ریسکیو عملہ مسلسل ضلع وسطی کے مختلف علاقوں میں عوام کو اس موذی وباء سے بچانے کے لئے جراثیم کُش ادویات کے اسپرے اور سماجی فاصلوں کو ممکن بنانے کے لئے عوامی مقامات پر نشانات لگانے کے ساتھ ساتھ دیگر امدادی کاموں میں مصروف ہے۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے یونین کمیٹی نمبر 30 فیڈرل بی ایریا اور یونین کمیٹی نمبر 41 لیاقت آباد میں ریسکیو اور پارکس ڈپارٹمنٹ کی جانب سے کئے جانے والے جراثیم کُش ادویات کے اسپرے کے کام کا معائنہ کیا۔

اس موقع پرچیئرمین اسٹینڈنگ کمیٹی (سینی ٹیشن) زین الحق،یونین کمیٹی نمبر 41 کے چیئرمین معیز بھی موجود تھے۔

چیئرمین بلدیہ وسطی ریحان ہاشمی نے گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ موجودہ صورتحال میں حکومت اشیاء خوردنوش اور غذائی اجناس ضرورت مندوں کے گھروں تک پہنچانے کے لئے مربوط نظام وضع کرے اور اس سلسلے میں سٹیزن ہیلپ لائن متعارف کرواکرضرورت مندوں کی امداد کی جائے۔

حکومت سے درخواست ہے کہ اعلانات کے بجائے لوگوں کی جانوں کی حفاظت کے لئے عملی اقدامات کرے۔

مزید پڑھیں:کورونا کی وجہ سے بند ریلوے سروس بحال کرنے پرغور شروع

دُنیا کے بیشتر ممالک اس موذی وائرس سے خبردار کئے جانے کے باوجود بروقت اقدامات نہ کرنے پر آج اپنی قوم سے شرمندہ ہیں۔

حکومت سے درخواست ہے کہ تاخیر نہ کرے خدانخواستہ کہیں دیر نہ ہوجائے۔ انہوں نے عوام سے اپیل کی کہ احتیاطی تدابیر اختیار کرنے کے ساتھ ساتھ سماجی فاصلوں کو بھی ممکن بنائیں۔

Related Posts