حکومت اورکابینہ کوفیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرناچاہیے، فواد چوہدری

کالمز

Role of Jinn and Magic in Israel-Iran War
اسرائیل ایران جنگ میں جنات اور جادو کا کردار
zia
ترکی کا پیمانۂ صبر لبریز، اب کیا ہوگا؟
zia
جنوبی شام پر اسرائیلی قبضے کی تیاری؟
Fawad-Chaudhry
حکومت اورکابینہ کوفیصلہ سپریم کورٹ میں چیلنج کرناچاہیے، فواد چوہدری

اسلام آباد: وفاقی وزیر سائنس و ٹیکنالوجی فواد چوہدری نےسابق وزیراعظم نوازشریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کے لاہورہائیکورٹ کےفیصلے پر کہا ہے کہ حکومت اور کابینہ کو فوری سپریم کورٹ میں فیصلہ چیلنج کرنا چاہیے،عدالت نے جو فیصلہ کیا، اس کی نظیر نہیں ملتی۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹویٹر پر جاری ایک ویڈیو میں فواد چوہدری نے کہا کہ نواز شریف کے حوالے سے عدالتی فیصلہ آچکا ہے کہا جارہا ہے کہ وہ ملک سے باہر جاسکتے ہیں، حکومت کوسپریم کورٹ میں فیصلےکوچیلنج کرناچاہیے۔

فواد چوہدری کا کہنا ہے کہ یہ فیصلہ برقرار رہاتونظام انصاف کودھچکاپہنچےگا، معاملے پر سپریم کورٹ سےحتمی رائے لینی چاہیے، جہاں تک میں نے 16 یا 17 سال قانون کی پریکٹس کی ہے اس میں ایسی نظیر نہیں ملتی جہاں ایک سزا یافتہ مجرم کو اس طرح باہر بھیج دیا جائے۔

فواد چوہدری کا کہنا تھا کہ ان کے واپس آنے کی بات ہے تو ہمارے ملک میں انہی کی خاندان کی مثالیں ہیں، اسحاق  ڈار کا ریڈ وارنٹ جاری ہوچکا ہے اور وہ ابھی تک سینیٹر ہیں اور حلف نہیں اٹھایا ان کی جائیدادیں یہاں نہیں ہیں۔

وفاقی وزیر نے کہا کہ اسحاق ڈار، نوازشریف،بچوں کی جائیدداد یں یہاں نہیں اور ہم وطن واپس لانے کیلئے انفورس کیسےکرسکیں گے؟ عدالت کےفیصلےپرتبصرہ مناسب نہیں قانون پرعمل کرناہوگا،یہ دیکھناہوگااب مزیدکتنےقیدی اس سے فائدہ اٹھاسکتےہیں، شہباز شریف کاساراخاندان بھاگاہواہےوہ گارنٹی کیسے دے سکتےہیں۔

وفاقی وزیر کا کہنا ہے کہ منگل کو کابینہ کا اجلاس ہے اس معاملے پر بحث ہوگی، انہوں نے کہا کہ انسانی بنیادوں پر اجازت پھر دیگر قیدیوں کے لیے بھی ہونی چاہیے، دیگر قیدیوں کے لیے کسی کا دل نہیں دُکھتا، امیروں کے لیے ہر کوئی دکھ کا اظہار کر رہا ہے۔

مزید پڑھیں: لاہور ہائیکورٹ نے نواز شریف کا نام ای سی ایل سے نکالنے کا حکم دے دیا

نواز شریف کے فیصلے کی مخالفت کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ‘حکومت اور کابینہ میں میری رائے یہ ہوگی کہ ہمیں اس فیصلے کو فوری طور پر سپریم کورٹ میں چیلنج کرنا چاہیے، ممکن نہیں ہے کہ اگر یہ فیصلہ برقرار رہتا ہے تو ہمارے نظام انصاف کو نقصان پہنچے گا’۔

واضح رہے کہ لاہور ہائی کورٹ نے پاکستان تحریک انصاف (پی ٹی آئی) کی وفاقی حکومت کی جانب سے عدالتی ضمانت کے باوجود سابق وزیراعظم نواز شریف کو 7 ارب روپے کا بونڈ جمع کر کے علاج کے لیے بیرون ملک جانے کی شرط کو مسترد کردیا تھا۔