حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے، حفیظ شیخ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

hafeez sheikh press confrence
حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے، حفیظ شیخ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہا ہے کہ حکومت معیشت کی بہتری کے لیے اداروں کو مضبوط کر رہی ہے۔ تاجر، صنعتکار اور کاروباری افراد ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں ۔

اوورسیز چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئےوزیراعظم کے مشیر برائے خزانہ ڈاکٹر حفیظ شیخ نے کہاکہ ملکی برآمدات بڑھانے کے لیے 200 ارب روپے کی سبسڈی دے رہے ہیں، عوام پر ممکنہ بوجھ بڑھنے کی وجہ سے حکومت نے گزشتہ 4 ماہ سے پیٹرولیم نرخوں میں اضافہ نہیں کیا۔

انہوں نے کہا کہ بین الاقوامی مالیاتی اداروں نے معیشت کو بہتر بنانے میں پاکستان کی کوششوں کی تعریف کی ہے۔ انہوں نے کہاکہ “بین الاقوامی مالیاتی فنڈ (آئی ایم ایف) نے حکومت کے معاشی اصلاحات کے ایجنڈے پر اعتماد کا اظہار کیا ہے۔ انہوں نے کہا کہ محصولات جمع کرنے کا ادارہ یعنی ایف بی آر میں اصلاحات کررہے ہیں، ٹیکس نظام میں بہتری آئی ہے۔ مشکل معاشی صورتحال پر قابو پالیاگیا ہے، کرنٹ اکاؤنٹ خسارہ کم ہوا ہے جبکہ سرمایہ کار 200 ارب روپے کی سبسڈی بھی دے رہے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: رواں مالی سال کے پہلے 4 ماہ میں 71 کروڑ ڈالر کی سرمایہ کاری ہوئی۔ادارۂ شماریات

انہوں نے تاجر برادری کومشورہ دیا کہ وہ شناختی کارڈ دینے کی شرط سے نہ گھبرائیں جب تک وہ اعداد و شمار کو دستاویز پر نہیں لائیں گے ٹیکس نظام میں بہتری نہیں آسکتی، تاجر، صنعتکار اور کاروباری افراد ملکی معیشت کے لیے ریڑھ کی ہڈی کی حیثیت رکھتے ہیں اور وزیر اعظم ملکی معیشت کی بہتری کے لیے دن رات کوشاں ہیں۔

مشیر خزانہ کا کہنا تھا کہ حکومت نے گزشتہ چار ماہ سے اسٹیٹ بینک سے کوئی قرض نہیں لیا اور اس کے ساتھ کرنٹ اکاؤنٹ خسارے کو بھی کم کیا ہے ساتھ ہی اسٹاک ایکس چینج میں بھی بہتری آئی ہے، حکومت توانائی کے شعبے میں 250 ارب روپے خرچ کررہی ہے۔

حفیظ شیخ نے مزید کہا کہ پاکستان میں کروڑوں روپے کمانے والے سرمایہ کاروں کی ذمہ داری ہے کہ وہ ٹیکس ڈاکیومنٹیشن میں اپنا کردار ادا کریں کرے، 72 برس میں گروتھ ٹرینڈ سیٹ تبدیل نہیں ہوا جبکہ ہر چار سال میں ترقی کی شرح میں تبدیلی آتی ہے۔

Related Posts