تحریک عدم اعتماد،قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو طلب کرنے کا امکان

مقبول خبریں

کالمز

zia
امریکا کا یومِ قیامت طیارہ حرکت میں آگیا۔ دنیا پر خوف طاری
Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Govt likely to summon NA session on March 25

اسلام آباد :اپوزیشن کی جانب سے وزیراعظم عمران خان کے خلاف تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہونے کی صورت میں ایوان زیریں میں دھرنا دینے اور اسلامی تعاون تنظیم کے سربراہی اجلاس میں خلل ڈالنے کی دھمکی کے چند گھنٹے بعد ہی حکومت قومی اسمبلی کا اجلاس 25 مارچ کو بلانے کا عندیہ دیدیا۔

خیال رہے کہ مشترکہ اپوزیشن نے پیر کو قومی اسمبلی میں تحریک عدم اعتماد پیش نہ ہونے کی صورت میں ایوان میں دھرنا دینے اور او آئی سی کا اجلاس روکنے کی دھمکی دی تھی۔

ہفتہ کو اسلام آباد میں اپوزیشن رہنماؤں نے پریس کانفرنس سے خطاب کرتے ہوئے کہا تھاکہ عمران خان ارکان کی اکثریت کا اعتماد کھو چکے ہیں اور ان کی حکومت اخلاقی طور پر تحلیل ہو چکی ہے اور ہم جمہوریت کی بحالی کی طرف بڑھ رہے ہیں۔

مزید پڑھیں:عمران خان نے نثار کو ن لیگ، اعتزازکوپی پی، حافظ حسین، مولانا شیرانی کو مجلس عمل کے ارکان توڑنے کا ٹاسک دیدیا

پی پی پی چیئرمین بلاول بھٹو نے کہا تھاکہ اسپیکر قانون، قواعد اور آئین کی خلاف ورزی کرنا چاہتے ہیں، انہوں نے مزید کہا کہ اسپیکر پیر کو اجلاس بلائیں تاکہ تحریک عدم اعتماد کی کارروائی شروع ہو اور اگر اجلاس نہ بلایا گیا یا توپھر دیکھیں گے کہ وہ او آئی سی کانفرنس کا انعقاد کیسے کر پاتے ہیں۔

Related Posts