سیاسی شخصیت کی ایماء پر SSP ملیر عدالتی حکم کے باوجود ہائیڈرنٹ کھولنے سے انکاری

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

SSP Malir refuses to open hydrant despite court order

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : عدالت کے احکامات کے باوجودایس ایس پی ملیر کاہائیڈرنٹ کھولنے سے انکار،پانی کی عدم فراہمی شہریوں کو شدید مشکلات کا سامناہے۔

ایڈیشنل سول جج ملیر نے CR-17/2022 کے تحت فیصلہ جاری کیا ہے کہ ایم ایس طارق اینڈ برادرز کا سرکاری ہائیڈرنٹ کھول دیا جائے کیونکہ ہائیڈرنٹ کے کاغذات درست ہیں اوردستاویزات کے مطابق ہائیڈرنٹ باقاعدہ نیلامی میں لیا گیا ہے تاہم ایس ایس پی ملیر کے ہائیڈرنٹ کھولنے سے انکار کی وجہ سے ٹینکروں کے ذریعے پانی کی عدم فراہمی پر متعلقہ علاقوں کے مکین رل گئے ہیں۔

گزشتہ روز پیپلز پارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ، ایم پی اے سلیم بلوچ، فیاض پہنور، حسن بلوچ ،اقبال الدین سمیت دیگر کی جانب سے غلط بیانی اور ذاتی رنجش کی وجہ سے بند کرائے گئے سرکاری فیوچر کالونی ہائیڈرنٹ کو کھولنے کا حکم جاری کر دیا گیا تاہم اس حکم کی تعمیل کرتے ہوئے ہائیڈرنٹ کو کھولنے سے ایس ایس پی عرفان بہادر نے انکار کر دیا ہے۔

ذرائع کے مطابق ایس ایچ او تھانہ شرافی گوٹھ عدیل شاہ اور ایس ایس عرفان بہادر کے علم میں ہونے کے باوحود پیپلز پارٹی کے شرپسند کارکنان نے سرکاری ہائیڈرنٹ پر دھاوا بول کر توڑ پھوڑ کی تھی اور ہائیڈرنٹ بند کرا دیا تھاجس کے باوجود پولیس نے شرپسندوں کو روکا تھا نہ ہی ٹھیکیدار حفیظ الرحمن کی درخواست پر مقدمہ درج کیا تھا۔

بعد ازاں معاملہ ملیر ایڈیشنل سول جج کی عدالت میں چلا گیا تھا جس کی وجہ سے سرکاری لانڈھی ہائیڈرنٹ کو ایک ماہ قبل عدالتی حکم پر عارضی طور پر بند کر دیا گیا تھا جس کے بعد عدالت نے واٹر بورڈ سے ہائیڈرنٹ کی دستاویزات طلب کی تھیں اور کاغذات کی جانچ پڑتال کے بعدگزشتہ روز ایڈیشنل سول جج نے ہائیڈرنٹ کھولنے کا حکم جاری کر دیا۔

معلوم رہے کہ لانڈھی فیوچر کالونی ہائیڈرنٹ سے کورنگی، لانڈھی، ملیر، کلفٹن ،شاہ فیصل ، کالا پل سمیت دیگر علاقوں کو پانی کی ٹینکروں کے ذریعے پانی فراہمی کی جاتی تھی جبکہ ہائیڈرنٹ بند ہونے سے کئی علاقوں کے شہری پانی کی بوند بوند کو ترس گئے تھےاوراب لانڈھی ہائیڈرنٹ کھولنے کے حکم سے شہریوں میں خوشی کی لہر دوڑ گئی ہے۔

واضح رہے کہ فیوچر کالونی لانڈھی ہائیڈرنٹ کو پیپلز پارٹی کے ایم این اے آغا رفیع اللہ، ‛ ایم پی اے سلیم بلوچ سمیت دیگر واٹر بورڈ کے چند افسران کے علاوہ ایک ہائیڈرنٹ ٹھیکیدار اپنے مکروہ عزائم کیلئے بند کرانا چاہتے تھے جن کو کامیابی نہیں مل سکی جس کے بعد عدالت کو گمراہ کن معلومات دیکر عارضی طور پر ہائیڈرنٹ بند کرا کے شہریوں کو اذیت سے دو چار کیا گیا۔

مزید پڑھیں:پی پی کے منتخب نمائندوں کی جعل سازی سے سرکاری ہائیڈرنٹ بند ہونے کی رپورٹ عدالت طلب

عدالت کی جانب سے جاری ہونے والا حکم نامہ ایس ایس پی ملیر عرفان بہادر کو پہنچایا گیا جس پر انہوں نے ہائیڈرنٹ کھولنے سے یہ کہہ کر انکار کر دیا کہ اس میں ڈی سیل کا نہیں لکھا ہوا بلکہ اس میں معاملہ کلیئر ہونے کا لکھا ہوا ہے۔

عدالت کی جانب سے جاری ہونے والے حکم نامہ میں لکھا گیا ہے 26 فروری کو سول جج کی جانب سے منگوائی گئی دستاویزات میں کوئی بھی متنازعہ بات سامنے نہیں آئی جس کی وجہ سے سابقہ حکم نامہ کو کالعدم کیا جاتا ہےجس کے باوجود ایس ایس پی ہائیڈرنٹ کھولنے سے انکاری ہیں ۔

Related Posts