حکومت کا ملک میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

مقبول خبریں

کالمز

Firestorm in the Middle East: Global Stakes on Exploding Frontlines
مشرق وسطیٰ میں آگ و خون کا کھیل: عالمی امن کیلئے خطرہ
zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

حکومت کا ملک میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان
حکومت کا ملک میں کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان

اسلام آباد: ملک میں کورونا کیسز کے پیش نظر این سی او سی نے تمام کورونا پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا ہے۔

وفاقی وزیر منصوبہ بندی اسد عمر اور وزیراعظم کے معاون خصوصی فیصل سلطان نے مشترکہ نیوز بریفنگ دی ،جس میں اسد عمر نے کورونا کی وجہ سے لگائی گئی تمام پابندیاں ختم کرنے کا اعلان کردیا۔

اسد عمر نے کہا کہ وبا کے بڑے چیلنج کا مقابلہ کرنے پر قوم کو مبارکباد دیتے ہیں، قوم نے ہمارا ساتھ دیا ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں کی جانب سے این سی اوسی کی ہدایات پر بہت حد تک عمل کیا گیا، ہم نے تمام فیصلے سائنس اور حقائق کی بنیاد پر کئے ہیں۔

اسد عمر نے بتایا کہ فضائی سفر کے حوالےسے ویکسینیشن کی شرط برقراررہےگی تاہم 70فیصد افراد کی مکمل ویکسی نیشن ہوچکی ہے۔

یہ بھی پڑھیں:چھیپا ایمبولنس کے حادثے میں لڑکی ٹانگوں سے معذورہوگئی

اسد عمر کا کہنا تھا کہ این سی اوسی پلیٹ فارم سے سب نے ملکر فیصلے کئے اور صوبائی حکومتوں اور عملے نے بہت اہم کردار کیا جبکہ آپریشنل معاملات میں پاک فوج نے بہت بڑا کردار ادا کیا۔

وفاقی وزیر نے مزید کہا کہ پاک فوج اور عدلیہ کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، عدلیہ نے ہمارے اقدامات میں آنے والی رکاوٹوں کو دور کرنے میں بہت تعاون کیا، علما نے ہمارے پیغام کو سب تک پہنچایا ان کابھی شکریہ اداکرناچاہتا ہوں۔

Related Posts