زلزلےمیں جاں بحق افرادکےلواحقین کو5لاکھ روپےفی کس دیں گے، فردوس عاشق اعوان

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

زلزلےمیں جاں بحق افرادکےلواحقین کو5لاکھ روپےفی کس دیں گے،فردوس عاشق اعوان
وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زلزلےمیں جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی۔ مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کے لئے 2لاکھ جب کہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ ایک لاکھ روپے دیا جائے گا ۔

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

وزیراعظم کی معاون خصوصی برائے اطلاعات فردوس عاشق اعوان نے کہا ہے کہ وفاقی حکومت زلزلےمیں  جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی۔ مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کے لئے 2لاکھ جب کہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ ایک لاکھ روپے دیا جائے گا ۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ٹوئٹرپراپنےپیغام میں فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ  آزمائش کی گھڑی میں زلزلہ متاثرین کے ساتھ کھڑے ہیں،متاثرین کی بحالی تک چین سے نہیں بیٹھیں گے،  وزیراعظم عمران خان کے دورے سے زلزلہ متاثرین کو نیا حوصلہ ملا ہے۔

فردوس عاشق اعوان کا کہنا تھا کہ زلزلہ سے متاثرہ علاقوں میں انفراسٹرکچر کی بحالی کا تخمینہ 1200 ملین لگایا گیا ہے،  وفاقی حکومت جاں بحق افراد کے لواحقین کو 5لاکھ روپے فی کس دے گی،مکمل تباہ ہونے والوں مکانوں کیلئے 2 لاکھ جبکہ جزوی متاثرہ مکانات کا معاوضہ 1لاکھ روپے دیا جائے گا، 38سکولوں کیلئے بڑے ٹینٹ فراہم کیے جا رہے ہیں، زلزلہ سے متاثر ہونے والی سڑکوں کی تعمیر پنجاب حکومت کی ذمہ داری ہو گی۔

انہوں نے کہا کہ جاں بحق افراد کے لواحقین کو مالی امداد کی فراہمی سے زلزلہ متاثرین کی بحالی میں مدد ملے گی، گھروں،مال مویشیوں کیلئے زر تلافی سے متاثرین کے نقصانات کا ازالہ ممکن ہوگا، متاثرہ علاقوں میں بچوں کی تعلیم کا سلسلہ جاری رکھنے کیلئے خصوصی اقدامات کیے جارہے ہیں، خواتین کی سہولیات کے بھی اقدامات کئے گئے ہیں۔

 

معاون خصوصی کا کہنا تھا زخمیوں کی مدد کیلئے پاکستان بیت المال بھی حصہ ڈالے گا،  زلزلے سے متاثرہ افراد کی امداد اور بحالی تک تعاون کا سلسلہ بھرپور انداز سے جاری رہے گا۔

Related Posts