وزیرِ اعظم کا کراچی کیلئے تحفہ، فائر ٹینڈرز عمران اسماعیل سندھ حکومت کے حوالے کرینگے

کالمز

zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل
zia-2-1
حریدیم کے ہاتھوں اسرائیل کا خاتمہ قریب!
Governor Sindh addressing a function in Islamabad

وزیرِ اعظم عمران خان کی ہدایت پر کراچی سٹی فائر سروس کیلئے جدید فائر ٹینڈرز گورنر سندھ حکومت کے حوالے کریں گے۔

تفصیلات کے مطابق جدید فائر ٹینڈرز چین سے درآمد کیے گئے ہیں، 50 اسٹیٹ آف دی آرٹ فائر ٹینڈرز اور 2 واٹر باؤزرز کراچی بندرگاہ پر موجود ہیں۔ فائر ٹینڈرز کے ساتھ 7 ہزار لٹر خصوصی واٹر اورفوم بھی آیا جو 2 واٹر باؤزرز کے برابر بھیجا گیا ہے۔

وزیرِ اعظم کی مصروفیات کے باعث فائر ٹینڈرز گورنر سندھ عمران اسماعیل سندھ حکومت کے حوالے کریں گے۔ درآمد کیے گئے فائر ٹینڈرز اور باؤزرز کی مالیت 1 ارب 40 کروڑ روپے ہے۔

سابق میئر کراچی سے وزیرِ اعظم عمران خان نے فائر ٹینڈرز کا وعدہ کیا تھا۔ جو خود وزیرِ اعظم سندھ حکومت کے حوالے کرنے والے تھے، تاہم وزیرِ اعظم کی مصروفیات کے باعث یہ ذمہ داری گورنر سندھ سرانجام دیں گے۔

شہرِ قائد کے 26 فائر اسٹیشنز میں صرف 11 فائر ٹینڈرز قابلِ استعمال رہ گئے ہیں۔ 44 فائر ٹینڈرز میں سے 33 فائر ٹینڈرز خراب ہیں تاہم چین سے درآمدہ فائر ٹینڈرز کی حوالگی کے بعد کراچی کا یہ مسئلہ حل ہوجائے گا۔

  یہ بھی پڑھیں: کرم اللہ وقاصی کے ایم سی میں سندھ حکومت کے فوکل پرسن مقرر