گورنر نے وزیر اعلیٰ کی سمری پر دستخط کردئیے، کے پی کے اسمبلی تحلیل

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

پشاور: گورنر خیبر پختونخوا غلام علی نے وزیر اعلیٰ محمود خان کی بھجوائی گئی اسمبلی تحلیل کرنے کی سمری پر دستخط کردئیے ہیں جس کے ساتھ ہی کے پی کے اسمبلی تحلیل ہوگئی ہے۔

تفصیلات کے مطابق گورنر غلام علی نے وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا کی ارسال کی گئی صوبائی اسمبلی تحلیل کی سمری پر دستخط کردئیے ہیں۔ وزیر اعلیٰ کا کہنا تھا کہ ہم نے اسمبلی توڑنے کا فیصلہ ملکی مفاد میں کیا۔

یہ بھی پڑھیں:

تحریکِ انصاف تمام 33 نشستوں پر الیکشن لڑے گی۔فواد چوہدری

وزیر اعلیٰ خیبر پختونخوا نے کہا کہ ہم عام انتخابات میں دو تہائی اکثریت سے حکومت قائم کریں گے۔ گورنر نے وزیر اعلیٰ کی ایڈوائس پر دستخط کردئیے۔ اسمبلی کے ساتھ ساتھ خیبر پختونخوا کی صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوگئی۔

گورنر حاجی غلام علی نے محمود خان کو بطور نگراں وزیر اعلیٰ کام جاری رکھنے کی ہدایت کی ہے۔ گورنر ہاؤس سے باضابطہ اعلامیہ جاری کردیا گیا جس میں گورنر کا کہنا ہے کہ اسمبلی کی تحلیل 1973 کے آئین کے تحت عمل میں لائی گئی۔

اعلامیے میں کہا گیا کہ اسمبلی کو آئین کی دفعہ 112 کی شق ون کے تحت تحلیل کر رہا ہوں۔ صوبائی کابینہ بھی تحلیل ہوئی۔ آرٹیکل اے 224 کی شق 4 کے تحت موجودہ وزیر اعلیٰ نگراں وزیر اعلیٰ کی تقرری تک عہدے پر کام کرسکیں گے۔

گورنر خیبر پختونخوا نگراں وزیر اعلیٰ کا تقرر وزیر اعلیٰ اور اپوزیشن لیڈر کی مشاورت سے 3 دن میں کریں گے۔ اعلامیے میں کہا گیا کہ گورنر آفس اس دوران بغیر کسی رسمی تقرری کے مشاورت کیلئے دستیابی کو یقینی بنائے گا۔

Related Posts