انڈے کے حیران کن فوائد جنہیں جان کر آپ دنگ رہ جائینگے

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

انڈا ایک ایسی خوراک ہے جو غذائیت سے بھرپور مانا جاتا ہے، فرائی آملیٹ یا کسی اور شکل میں انڈوں کا استعمال دنیا بھر میں بہت زیادہ ہوتا ہے بالخصوص ناشتے کے لئے اسے سب سے زیادہ استعمال کیاجاتا ہے۔

انڈے میں کیلشیم، آئرن اور پروٹین کی وافر مقدار موجود ہوتی ہے، اس لئے اگر آپ صِرف ایک انڈا بھی کھا لیں تو آپ کو دن بھر کی ضروری غذا مل جاتی ہے۔

آئیے اس کے حیران کن فوائد جانتے ہیں:

  • ایک انڈے میں 6 گرام پروٹین موجود ہوتا ہے جبکہ وٹامن اے، وٹامن ای، وٹامن بی 12، وٹامن بی 9 (فولیٹ) اور لیوٹین جیسے اجزا جسم کا حصہ بنتے ہیں۔
  • ماہرین کے مطابق انڈوں کا استعمال معیاری پروٹین اور مختلف اجزا کے حصول کا سستا اور اچھا ذریعہ ہے۔جسم کے متعدد افعال کے لیے یہ وٹامنز اہم کردار ادا کرتے ہیں، جیسے وٹامن اے آنکھوں اور بینائی کی صحت کے لیے اہم ہے، جبکہ میٹابولزم اور خلیات کے لیے بھی اس کے کردار کو نظرانداز نہیں کیا جاسکتا۔
  • انڈے میں موجود وٹامن بی 12 اعصابی خلیات اور خون کے خلیات کو صحت مند رکھنے کا کام کرتا ہے۔
  • وٹامن ای ایک اینٹی آکسائیڈنٹ کے طور پر کام کرکے خلیات کو تکسیدی تناؤ سے بچاتا ہے جس سے مختلف دائمی امراض کا خطرہ کم ہوتا ہے۔

وٹامن بی 9 یا فولیٹ خون کی کمی سے بچاتا ہے کیونکہ اس سے خون کے نئے سرخ خلیات بنتے ہیں۔

  • لیوٹین سے عمر بڑھنے کے ساتھ مسلز میں آنے والی تنزلی کا امکان کم ہوتا ہے۔

انڈے کی سفیدی اور زردی کی خصوصیت

انڈوں کی سفیدی اور زردی دونوں کی مختلف خصوصیات ہیں۔

  • سفیدی میں ایک انڈے میں موجود پروٹین کا 60 فیصد حصہ ہوتا ہے۔
  • زردی میں چکنائی اور کولیسٹرول موجود ہوتا ہے، مگر اس میں موجود فیٹی ایسڈز ورم کش اور اینٹی آکسائیڈنٹ خصوصیات سے لیس ہوتے ہیں، جس سے یادداشت کو بہتر بنانے کے ساتھ ساتھ دل کی شریانوں کو تحفظ ملتا ہے۔