آسٹریلیا نے پاکستان ویمنز ٹیم کو 10 وکٹوں سے شکست دیکر سیریز اپنے نام کرلی

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سڈنی: آسٹریلوی ویمنز کرکٹ ٹیم نے پاکستان کو دوسرے ون ڈے میں 10 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز اپنے نام کرلی۔

برسبین میں کھیلے گئے میچ میں قومی ویمنز ٹیم پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے 43 اوورز میں محض 125 رنز بناکر آل آؤٹ ہوگئی، ہدف کے تعاقب میں آسٹریلوی ٹیم نے بغیر کوئی وکٹ گنوائے 18 ویں اوور میں ہدف حاصل کرلیا۔

آسٹریلیا کی 19 سالہ اوپننگ بیٹر فیبی لچ فیلڈ نے مسلسل دوسری 50 کی، انہوں نے 61 گیندوں پر 67 رنز اسکور کیے۔ اس کے علاوہ اوپنر بیتھ مونی نے بھی 55 رنز بنائے۔

پاکستان کی جانب سے ندا ڈار 24 جبکہ کپتان بسمہ معروف 21 رنز بناکر ٹاپ اسکورر رہیں۔

یہ بھی پڑھیں:

بابراعظم کی نامناسب ویڈیوز اور چیٹ کس نے لیک کی؟

قبل ازیں پہلے ون ڈے میں آسٹریلیا نے پاکستان کو 8 وکٹوں سے شکست دی تھی۔

دونوں ٹیموں کے مابین سیریز کا آخری اور تیسرا میچ 21 جنوری کو کھیلا جائے گا۔

Related Posts