وفاقی حکومت نے پراپرٹی ٹرانزیکشنز پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم کرنے کے لیے تیارہوگئی ہے، یہ تبدیلیاں کابینہ کی باضابطہ منظوری کے بعد نافذ العمل ہوں گی۔
چیئرمین فیڈرل بورڈ آف ریونیو (ایف بی آر) کے مطابق پراپرٹی پرچیز ٹیکس ختم کرنے کی تجویز پیش کرنے کی تصدیق کی۔وفاقی کابینہ کی منطوری کے بعد جائیداد پر فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی (ایف ای ڈی) ختم ہو جائے گی ۔
ذرائع کے مطابق یہ ٹیکس ریلیف تمام جائیداد کے سودوں پر بلا امتیاز لاگو ہوگا، اور قیمت کی کوئی حد مقرر نہیں کی گئی۔جائیداد پر ٹیکس ختم کرنے کی تجویز کا مقصد رئیل اسٹیٹ سیکٹر کو سہارا دینا ہے ۔
ایف بی آر کے چیئرمین نے مزید بتایا کہ باقاعدہ فائلرز کے لیے 3 فیصد، تاخیر سے فائل کرنے والوں کے لیے 5 فیصد، اور نان فائلرز کے لیے 7 فیصد فیڈرل ایکسائز ڈیوٹی ختم کر دی گئی ہے۔
مالیاتی ایکٹ 2024 کے ذریعے پلاٹ اور کمرشل جائیداد کی منتقلی پر عائد کی گئی تھی تاہم یہ اقدام مالی سال 2024-25 کی پہلی ششماہی میں مطلوبہ نتائج دینے میں ناکام رہا ۔