اسکول بند، بچوں کی موجیں، حکومت نے کل چھٹی کا اعلان کیوں کردیا؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Government Declares Holiday Tomorrow

شیخوپورہ: پنجاب کے ضلع شیخوپورہ میں ضمنی انتخابات کے پیش نظر کل عام تعطیل کا اعلان کیا گیا ہے۔ یہ فیصلہ حلقہ پی پی 139 فیروزوالا میں ہونے والے انتخابات کے باعث کیا گیا ہے۔

ڈپٹی کمشنر کے دفتر سے جاری کردہ نوٹیفکیشن کے مطابق، ضمنی انتخابات کے روز تمام سرکاری دفاتر، تعلیمی ادارے اور دیگر سرکاری امور بند رہیں گے تاکہ عوام کو ووٹ ڈالنے میں سہولت فراہم کی جا سکے۔

الیکشن کمیشن آف پاکستان نے ڈپٹی کمشنر شیخوپورہ شاہد عمران کو ڈسٹرکٹ ریٹرننگ آفیسر مقرر کیا ہے تاکہ انتخابات کے دوران شفافیت اور انتظامات کو یقینی بنایا جا سکے۔

صارفین ہوشیار! 2025 میں ان موبائل فونز پرواٹس ایپ نہیں چلے گا

واضح رہے کہ پی پی 139 کی یہ نشست رانا افضال حسین کے انتقال کے بعد خالی ہوئی تھی، جو اس سے قبل ضمنی انتخاب میں منتخب ہو کر پنجاب اسمبلی کے رکن بنے تھے۔ یہ نشست ان کے بھائی رانا تنویر حسین کی جانب سے چھوڑے جانے کے بعد خالی ہوئی تھی۔

حکومت اور الیکشن کمیشن نے عوام سے گزارش کی ہے کہ وہ اپنے حق رائے دہی کا استعمال کریں اور انتخابی عمل میں بھرپور حصہ لیں۔

Related Posts