گوگل کا 2 سال سے غیر فعال ای میل اکاؤنٹس کو بند کرنیکا فیصلہ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کیلیفورنیا: گوگل نے 2 سال سے غیر فعال ای میل اکاؤنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے۔

کمپنی کی جانب سے نئی پالیسی پیش کی گئی ہے جس کا اطلاق دسمبر 2023ء سے ہوگا اور اس میں جی میل، ڈاکس، ڈرائیو، میٹ، کیلنڈر، یوٹیوب اور فوٹوز کیلئے گوگل اکاؤنٹس کو شامل کیا جائے گا۔

گوگل نے ایک بلاگ پوسٹ میں بتایا کہ غیر فعال اکاؤنٹس ہیک ہونے کا خطرہ زیادہ ہوتا ہے، اسی طرح غیر فعال اکاؤنٹس کیلئے 2 فیکٹر اتھینٹی کیشن سیٹنگ کے استعمال ہونے کا امکان بھی بہت کم ہوتا ہے۔

بلاگ پوسٹ کے مطابق غیر فعال اکاؤنٹس کی سیکیورٹی کمزور ہوتی ہے اور ایک بار وہ ہیک ہوجائیں تو انہیں غیر قانونی مقاصد یا اسپام مواد پھیلانے کیلئے استعمال کیا جاسکتا ہے۔

یہ بھی پڑھیں:

وفاقی وزیر آئی ٹی نے انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کی بندش کی مخالفت کردی

اسی لئے کمپنی نے غیر فعال ای میل اکاؤنٹس کو بند کرنے کا فیصلہ کیا ہے، جس کے لئے سب سے پہلے ایسے گوگل اکاؤنٹس کو ڈیلیٹ کیا جائے گا جن کو بنانے کے بعد کبھی استعمال ہی نہیں کیا گیا جبکہ اکاؤنٹس ڈیلیٹ کرنے سے قبل صارفین کو متعدد نوٹیفکیشنز بھی ارسال کئے جائیں گے، جو صارف کے مرکزی ای میل ایڈریس کے ساتھ ساتھ بیک اپ ای میل ایڈریس پر بھی جائیں گے۔

گوگل نے بتایا کہ اس پالیسی کا اطلاق ذاتی گوگل اکاؤنٹس پر ہوگا جبکہ اداروں سے منسلک اکاؤنٹس متاثر نہیں ہوں گے۔

Related Posts