ایشیا کپ کے شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستان کو میزبانی مل گئی

مقبول خبریں

کالمز

zia
کیا اسرائیل 2040ء تک باقی رہ سکے گا؟
zia
بربرا: پیرس کی شہزادی
"A Karachi Journalist's Heartfelt Plea to the Pakistan Army"
کراچی کے صحافی کی عسکری قیادت سے اپیل

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

ایشیا کپ کے شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستان کو میزبانی مل گئی
ایشیا کپ کے شائقین کیلئے خوشخبری، پاکستان کو میزبانی مل گئی

سال 2023 میں منعقد ہونے ولے ایشیا کپ کی میزبانی پاکستان کو مل گئی۔

تفصیلات کے مطابق پاکستان 2023 میں ہونے والے ایشیا کپ کی میزبانی کرنے کیلئے تیار ہے جبکہ پاکستان کو پہلی مرتبہ اس میگا ایونٹ میں شوٹنگ چیمپئن شپ کی میزبانی دی گئی ہے۔

اس حوالے سے سیکرٹری ایسوسی ایشن آف پاکستان رائفل رضی احمد کا کہنا ہے کہ ایشین شوٹنگ کنفرڈیشن نے پاکستان کو میزبانی کے لیے خط لکھ دیا ہے جبکہ پاکستان پہلی مرتبہ ایشیا کپ کی میزبانی کرے گا۔

انہوں نے کہا کہ اس ایونٹ کی میزبانی کرنے کیلئے بھارت اور ایران بھی امیدوار تھے تاہم شوٹنگ چیمپئن شپ  کی میزبانی کا اعزاز پاکستان کو دیا گیا ۔

اُن کا کہنا تھا کہ شوٹنگ چیمپئن شپ میں حصہ لینے کے لیے بھارت سمیت 25 ممالک کی ٹیمیں پاکستان آئیں گی جبکہ ایونٹ کا انعقاد اگلے سال مارچ میں ہوگا۔

 یہ بھی پڑھیں: ٹیسٹ چیمپئن شپ میں شاہین آفریدی کا مقابلہ کس بھارتی کھلاڑی سے ہے؟

دوسری جانب آئی سی سی ٹیسٹ رینکنگ میں پاکستان کے شاہین شاہ آفریدی اور بھارت کے جسپریت بمرا کے درمیان کانٹے کا مقابلہ دیکھے کو مل رہا ہے، بمرا نے فی الحال  رواں دورانیے میں 40 وکٹیں حاصل کی ہیں اور اس وقت ٹاپ پوزیشن ان کے پاس ہے۔

Related Posts