بینک اسلامی اور گو لوٹ لو کی براہ راست ڈسکائونٹ کی فراہمی کے لئے شراکت داری

مقبول خبریں

کالمز

zia-2
آٹا 5560 روپے کا ایک کلو!
zia
برسوں ایران میں رہنے والی اسرائیلی جاسوس خاتون کی کہانی
Philippines, Pakistan, National Day, Dr. Emmanuel Fernandez, bilateral ties, diplomacy, climate change, development, peace, trade, education, cultural exchange, sustainable future, regional cooperation, Mabuhay, Filipino community, Islamabad celebration, soft power, South-South partnerships, innovation, resilience, post-colonial nations, mutual respect, global south
مشترکہ جدوجہد اور روشن مستقبل کی ایک خوبصورت تقریب

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

کراچی:بینک اسلامی نے ڈیکاگون پاکستان پرائیویٹ لمیٹڈ (Golootlo) کے ساتھ ایک معاہدے پر دستخط کئے ہیں جس کے تحت بینک اسلامی کے صارفین ملک بھر میں دستیاب Golootlo کی تمام آفرزتک بغیر کسی مشکل کے رسائی حاصل کر سکیں گے۔

پاکستان میں تیزی سے ترقی کرتے ہوئے بینکوں میں سے ایک بینک اسلامی موثر بینکاری حل اور تکنیکی جدتوں کے ذریعے اپنے صارفین کی ضروریات کو پورا کرنے کی کوششیں کر رہا ہے۔ اس معاہدے کے ذریعے بینک اسلامی، Golootlo کو اپنی موبائل ایپلی کیشن سے ڈیجیٹل طریقے کار سے منسلک کرے گا جو صارفین کو کسی رکاوٹ کے بغیر ملک بھر میں 12 ہزار 500 سے زائد مرچنٹس پر دستیاب Golootlo کی ہزاروں ڈیلز سے لطف اندوز ہونے کا ایک مربوط حل فراہم کرے گا۔

معاہدے پر دستخط بینک اسلامی کے ہیڈ آف کنزیومر بینکنگ بلال فیض اور Golootlo کے سی ای او فہد محمود نے کئے۔ شراکت داری پر تبصرہ کرتے ہوئے بینک اسلامی کے صدر و سی ای او سید عامر علی نے کہا کہ ہمیں Golootlo کے ساتھ شراکت داری پر خوشی ہے جو ہماری بینک اسلامی موبائل ایپلی کیشن کے ذریعے ہمارے معزز صارفین کے لئے مفید ثابت ہوگی۔

یہ بھی پڑھیں: آرمی چیف کی ایکسٹینشن سے متعلق جلد فیصلہ ہوجائے گا، شیخ رشید کا دعویٰ

انہوں نے کہا کہ بینک اسلامی نئی جدید مصنوعات کے تعارف اور درست حل فراہم کرنے کے ذریعے صارفین کی ضروریات پورا کرتے ہوئے آگے بڑھنے کے عمل کو جاری رکھے گا۔ Golootlo کے سی ای او فہد محمود نے کہا کہ ہمیں بینک اسلامی کے ساتھ معاہدے پر خوشی ہے کیونکہ یہ شراکت داری صارفین اور مرچنٹس سمیت ہر ایک کے لئے ایک سنگ میل ہے۔

انہوں نے کہا کہ Golootlo کے 12 ہزار 500 سے زائد مرچنٹس ہیں جو ریستوران، سیلون، ٹریول اینڈ ٹوورز سے لے کر ہیلتھ کیئر اور دیگر پر ملک بھر میں رعایت فراہم کرتے ہیں۔ بینک اسلامی ایک ایسا ادارہ ہے جو لوگوں کی زندگیوں میں بہتری کے لئے پرعزم ہے اور اس حوالے سے Golootlo بینک اسلامی سے تعاون جاری رکھے گا۔

Related Posts