پاکستان میں سونے کی قیمت میں 2 ہزار روپے کی کمی

مقبول خبریں

کالمز

friend

دوست

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gold prices in Pakistan today- Saturday March 22, 2025
FILE PHOTO

پاکستان میں جمعہ کے روز سونے کی قیمتوں میں کمی دیکھنے میں آئی جس کی بنیادی وجہ عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں گراوٹ تھی۔

آل پاکستان صرافہ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق24 قیراط فی تولہ سونا 2000 روپے کمی کے بعد 3لاکھ 18ہزار 800 روپے میں فروخت ہواجو کہ گزشتہ کاروباری روز 3لاکھ 20ہزار 800 روپے تھا۔

اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 1712 روپے کمی کے بعد 2لاکھ 73ہزار 319 روپے ہوگئی جو پہلے 2ہزار 75ہزار 34 روپے تھی۔ 22 قیراط 10 گرام سونا بھی 1572 روپے سستا ہو کر 2لاکھ 50ہزار 551 روپے پر آ گیا جو کہ پہلے 2لاکھ 52ہزار 123 روپے میں دستیاب تھا۔

چاندی کی قیمتوں میں بھی کمی دیکھنے میں آئی۔ فی تولہ چاندی کی قیمت 49 روپے کمی کے بعد 3475 روپے جبکہ 10 گرام چاندی کی قیمت 42 روپے کمی کے ساتھ 2979 روپے ہوگئی۔

عالمی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں 19 ڈالر کمی ہوئی جس کے بعد یہ 3050 ڈالر سے کم ہو کر 3031 ڈالر پر آ گئی۔ اسی طرح چاندی کی قیمت بھی 0.40 ڈالر کمی کے بعد 33.10 ڈالر ہوگئی۔

Gold prices in Pakistan today- Saturday March 22, 2025: 

City Gold per Tola Gold per 10 Grams
Karachi Rs.318,800 Rs.273,319
Islamabad Rs.318,800 Rs.273,319
Lahore Rs.318,800 Rs. 273,319
Multan Rs.318,800 Rs.273,319
Peshawar Rs.318,800 Rs. 273,319

Related Posts