کیا جی جی حدید اور بریڈلی کوپر نے واقعی شادی کرلی؟

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gigi Hadid, Bradley Cooper’s families eager for wedding bells
Hindustan Times

بالی ووڈ سپر اسٹار جی جی حدید اور بریڈلی کوپر کے قریبی ذرائع کے مطابق دونوں کے خاندان اور دوست اس جوڑی کے رشتے کو اگلے مرحلے میں دیکھنے کے خواہشمند ہیں اور قیاس آرائیاں کی جا رہی ہیں کہ جلد ہی ان کی منگنی ہو سکتی ہے۔

اگرچہ جی جی حدید اور کوپر کے درمیان 20 سال کا فرق ہے لیکن گزشتہ ایک سال میں ان کا رشتہ مزید مضبوط ہوا ہے اور انہوں نے ناقدین کو غلط ثابت کر دیا ہے۔

ماضی میں بریڈلی کوپر شادی کے حوالے سے محتاط رہے ہیں، ان کی واحد شادی جینیفر ایسپوزیٹو سے 2007 میں ہوئی تھی جو زیادہ عرصہ برقرار نہ رہ سکی لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ جی جی حدید شاید وہ واحد شخصیت ہیں جو ان کے خیالات بدل سکتی ہیں۔

لائف اینڈ اسٹائل میگزین کے مطابق قریبی ذرائع نے انکشاف کیا ہے کہ دونوں خاندان اور قریبی دوست انہیں ایک مثالی جوڑی سمجھتے ہیں۔ ان کے رشتے کو “آزمائشی شادی” قرار دیا جا رہا ہے، جو باہمی عزت، مشترکہ اقدار اور گہری جذباتی وابستگی پر مبنی ہے۔

دونوں ستارے اپنی نجی زندگی کو میڈیا کی نظروں سے دور رکھنے میں محتاط رہتے ہیں، خاص طور پر اپنے بچوں کے حوالے سے۔

جی جی حدید اپنی بیٹی خائی کی پرورش سابقہ پارٹنر زین ملک کے ساتھ مل کر کر رہی ہیں جبکہ بریڈلی کوپر کی بیٹی لیا اپنی ماں سپر ماڈل ایرینا شایک کے ساتھ رہتی ہیں۔

رپورٹس کے مطابق دونوں بچوں کے درمیان اچھے تعلقات ہیں جس نے اس جوڑی کے رشتے کو مزید مستحکم کر دیا ہے۔

ایک قریبی ذریعے نے انکشاف کیا، “جی جی کے والدین بریڈلی کو ایک بہترین داماد کے طور پر دیکھتے ہیں۔ وہ پُرسکون مزاج کے ہیں، جی جی کے ساتھ اچھا سلوک کرتے ہیں، اور دونوں ایک دوسرے کے بہترین ساتھی معلوم ہوتے ہیں۔”

کوپر نے ہمیشہ روایتی تعلقات کے لیبلز سے گریز کیا ہے لیکن ذرائع کا کہنا ہے کہ وہ جی جی حدید کو کھونے کا خطرہ مول نہیں لینا چاہتے۔ “جی جی ان کی زندگی کی وہ ساتھی ہیں جن کی وہ ہمیشہ سے تلاش میں تھے۔ ان دونوں کے درمیان سچی محبت ہے اور وہ ایک طویل مدتی تعلق کے لیے سنجیدہ نظر آتے ہیں۔”

جی جی حدید اپنے اس رشتے کو رومانوی اور خوشگوار قرار دیتی ہیں جس کی وجہ سے ان کی ممکنہ منگنی کی خبریں مزید زور پکڑ رہی ہیں۔

اگرچہ ابھی تک کچھ بھی باضابطہ طور پر تصدیق نہیں کی گئی، لیکن جو لوگ انہیں قریب سے جانتے ہیں، وہ امید کر رہے ہیں کہ جلد ہی شادی کی گھنٹیاں بجیں گی۔

Related Posts