پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں میں سونا400روپے فی تولہ سستاہوگیا

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

سونے کی 50 گھوسٹ کمپنیوں کا انکشاف، 60 ارب روپے کی کرپشن سامنے آ گئی
سونے کی 50 گھوسٹ کمپنیوں کا انکشاف، 60 ارب روپے کی کرپشن سامنے آ گئی

کراچی:بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی مزید کمی ، جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا400روپے سستاہوگیا۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق بدھ کوبین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں13ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ،جس کے نتیجے میں فی اونس سونے کی قیمت1492ڈالرسے کم ہوکر1481ڈالرہوگئی ۔

آل کراچی صراف اینڈجیولرزایسوسی ایشن کے مطابق کراچی،حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میںفی تولہ سونے کی قیمت میں400روپے اور10گرام قیمت میں343روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںفی تولہ سونے کی قیمت87000روپے سے 86600روپے اوردس گرام سونے کی قیمت74588روپے سے74245روپے ہوگئی ۔

بدھ کو چاندی کی فی تولہ قیمت میں40روپے اوردس گرام قیمت میں34.29روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی،جس کے نتیجے میںچاندی کی فی تولہ قیمت1040.00روپے سے گھٹ1000.00روپے اوردس گرام چاندی کی قیمت891.63روپے سے گھٹ کر857.34روپے ہوگئی۔

Related Posts