پیپلز پارٹی اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے، صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Minister For Sindh Labour and Manpower & Human Resources Govt of Sindh
پیپلز پارٹی اپنے شہداء کو ہمیشہ یاد رکھتی ہے، صوبائی وزیر مرتضیٰ بلوچ

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

کراچی : صوبائی وزیر غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا ہے کہ پاکستان پیپلز پارٹی کی تاریخ شہداء سے بھری ہوئی ہے اور پی پی پی کبھی اپنے شہداء کو نہیں بھولتی۔

یہ بات انہوں نے18 اکتوبر سانحہ کارساز کے شہداء کو خراج عقیدت پیش کرنے اور نیازی حکومت کی معاشی بدحالی اور مہنگائی کے خلاف ہونیوالے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں ضلع ملیر کے پی ایس 87,88,89,90,91 کے جنرل ورکرز اجلاس کی صدارت کرتے ہوئے کہی۔

اجلاس میں عہدیداران اور کارکنان کی بڑی تعداد میں شرکت کی۔ 18 اکتوبر کے جلسے کی تیاریوں کے سلسلے میں منعقد کردہ ورکرز اجلاس میں کراچی ایم پی اے راجا عبدالرزاق بلوچ، ایم پی اے سلیم بلوچ، ایم پی اے محمود عالم جاموٹ ،ایم پی اے شاھینہ شیر علی، چیئرمین ضلع کونسل سلمان عبداللہ مراد، چیئرمین بلدیہ ملیر جان محمد بلوچ، پی ایس کے صدور/ جنرل سیکریٹریز/ انفارمیشن سیکریٹریز، آرگنائیزنگ کمیٹی میمبران، ڈرائیو کیمٹی، منتخب بلدیاتی نمائندگان، پیپلز یوتھ، لیڈیز ونگ کے کارکنان کی بڑی تعداد نے شرکت کی۔

اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے صوبائی وزیر برائے انسانی بستیوں غلام مرتضیٰ بلوچ نے کہا کہ پاکستان پیپلز پارٹی ملک کی واحد جماعت ہے جو اپنے شہداء کو زبردست خراج پیش کرتی ہے اور 18 اکتوبر مزار قائد پر چیئرمین بلاول بھٹو زرداری کا تاریخی خطاب سننے کے لئے جلسے میں ضلع ملیر سے ہزاروں افراد پر مشتمل جیالوں کی ریلیاں پانچوں سٹی ایریاز سے نکل کر جلسہ گاہ پہنچیں گی۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان میں جب بھی جمہوریت کی بحالی اور اس کے لیے دی جانے والی قربانیوں کا ذکر کیا جائے گا تو پاکستان پیپلز پارٹی کا نام سر فہرست ہوگا۔

Related Posts