کراچی :بین الاقوامی مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت میں 5 ڈالر کی کمی،جس کے نتیجے میں مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بھی فی تولہ سونا300 روپے سستا ہوگیا۔
آل کراچی صراف اینڈجیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق منگل کو بین الاقوامی گولڈ مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت کی قیمت میں5 ڈالرکی کمی ریکارڈ کی گئی ، جس کے نتیجے میں فی اونس سونے قیمت 1492 ڈالر سے کم ہوکر1487 ڈالر ہوگئی۔
یہ بھی پڑھیں : تاجروں کی شکایات کے حل کے لیے نیب نے 6 رکنی کمیٹی قائم کر دی
آل کراچی صراف اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق کراچی، حیدرآباد، سکھر، ملتان، فیصل آباد، لاہور، اسلام آباد، راولپنڈی، پشاور اور کوئٹہ کی صرافہ مارکیٹوں میں فی تولہ سونے کی قیمت میں300 روپے اور 10 گرام قیمت میں 257 روپے کی کمی ریکارڈ کی گئی، جس کے نتیجے میں فی تولہ سونے کی قیمت 87200 روپے سے کم ہو کر 86900 روپے اور دس گرام سونے کی قیمت 74760 روپے سے کم ہو کر 74503 روپے ہوگئی۔
مزیدپڑھیں :2024ء تک پاکستان عالمی شرحِ نمو کے حوالے سے اہم ملک ہوگا،عالمی میڈیا