کراچی: بین الاقوامی مارکیٹ میں سونے کی قیمتوں میں کمی کے باوجود پاکستانی جیولرز مارکیٹ میں قیمتوں میں زبردست اضافہ دیکھا گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستانی مارکیٹ میں 24 قیراط خالص سونے کی فی تولہ قیمت میں 1100 روپے کا اضافہ ہوگیا۔
قیمتوں میں اس اضافے کے بعد مقامی جیولرز مارکیٹ میں 24 قیراط کا خالص سونا 2,22,900 روپے فی تولہ میں فروخت ہوا۔
24 قیراط خالص سونے کے 10 گرام کی قیمت میں 943 روپے کا اضافہ ہوا اور 1,91,101 روپے پر تجارت ہوئی۔
22 قیراط سونے کی پیلی دھات جو عام طور پر زیورات بنانے میں استعمال ہوتی ہے، 1,75,176 روپے فی 10 گرام کے حساب سے فروخت ہوئی۔
منگل کو عالمی مارکیٹ میں 24 قیراط خالص سونے کی قیمت 11 ڈالر فی اونس کمی سے 1903 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
دوسری جانب 24 قیراط چاندی کی فی تولہ اور 10 گرام کی قیمت بھی بالترتیب 2750 روپے اور 2357.68 روپے پر برقرار رہی۔