ملک کی مقامی صرافہ مارکیٹس میں سونے اور چاندی کی قیمتوں میں اضافے کا سلسلہ جاری ہے جہاں آج بروز پیر 10 اگست 2026 کو 24 قیراط کا حامل فی تولہ سونا 800 روپے مہنگا ہوگیا جبکہ چاندی کی قدر میں بھی نمایاں اضافہ ریکارڈ کیا گیا ہے۔
آل پاکستان صرافہ جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے جاری کردہ ریٹس کے مطابق پیر 10 اگست 2026 کو 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 800 روپے اضافے سے 4 لاکھ 57 ہزار 336 روپے کی سطح پر پہنچ گئی۔
اسی طرح 24 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 685 روپے بڑھ کر 3 لاکھ 92 ہزار 91 روپے جبکہ 22 قیراط 10 گرام سونے کی قیمت 628 روپے اضافے سے 3 لاکھ 59 ہزار 429 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔ فی تولہ چاندی 77 روپے اضافے کے بعد 6 ہزار 903 روپے جبکہ 10 گرام چاندی 66 روپے مہنگی ہوکر 5 ہزار 918 روپے کی ہوگئی۔
عالمی مارکیٹ میں بھی سونے اور چاندی کی قیمتیں بڑھ گئیں۔عالمی سطح پر سونے کی قیمت 8 ڈالر اضافے کے بعد 4,349 ڈالر فی اونس جبکہ چاندی کی قیمت 0.77 ڈالر اضافے کے بعد 64.24 ڈالر فی اونس ہوگئی۔
گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں








