اپوزیشن کو این آر او دینا ملک سے غداری ہو گی: وزیراعظم عمران خان

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Imran Khan
Imran Khan

اسلام آباد: وزیراعظم عمران خان نے کہا ہے کہ اپوزیشن کو کبھی این آر او نہیں دیں گے، اگر اپوزیشن کو این آر او دیا تو ملک سے غداری ہو گی، یہ لوگ صرف تین الفاظ سننا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم عمران خان نے ایک بار پھر صاف صاف کہہ دیاہے کہ ، نو این آر او، نو کمپرومائز، اپنے سوشل میڈیا پیغام میں وزیراعظم نے اپوزیشن پر کڑی تنقید کی۔ انہوں نے کہا جب تک ان کو ذمہ دار نہ ٹھہرایا جائے ملک ترقی کی راہ پر نہیں آ سکتا۔ اپوزیشن کو کبھی این ار او نہیں دونگا۔

وزیراعظم نے کہا این آر او دینے کا مطلب ملک سے غداری ہوگا۔ یہ لوگ صرف تین الفاظ سننا چاہتے ہیں۔

مزید پڑھیں : اپوزیشن کے مطالبے پراستعفیٰ نہیں دوں گا، وزیراعظم کادوٹوک اعلان

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان کا تازہ بیان ایسے وقت میں آیا ہے جب مولانا فضل الرحمٰن اسلام آباد کے علاقے پشاور موڑ پر دیا گیا دھرنا ڈی چوک منتقل کرنے پر غور کر رہے ہیں،جس کی منظوری متحدہ اپوزیشن کی رہبر کمیٹی پہلے ہی منظوری دے چکی ہے۔

دوسری جانب حکومت کا کہنا ہے کہ پشاور موڑ سے دھرنے کی ڈی چوک منتقلی فضل الرحمن کے حکومت سے کئے گئے معاہدے کی خلاف ورزی ہو گی، ایسے میں حکومت قانون کی عملداری یقینی بنائے گی۔

Related Posts