آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سےجرمن وزیر مملکت برائے خارجہ کی ملاقات

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Army chief german minister
Army chief german minister

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

راولپنڈی:آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نے ملاقات کی ہے۔

پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ (آئی ایس پی آر) کے مطابق جی ایچ کیو راولپنڈی میں پاک فوج کے سربراہ جنرل قمر جاوید باجوہ سے جرمنی کے وزیر مملکت برائے امور خارجہ نیلس انین نے اہم ملاقات کی۔

آرمی چیف اور جرمنی کے وزیر مملکت کی ملاقات میںباہمی دلچسپی کے امور، علاقائی سلامتی اور مختلف شعبوں میں دوطرفہ تعاون بڑھانے کے امور زیر غور آئے، جرمن وزیر مملکت برائے خارجہ نے خطے میں امن کے لئے پاکستان کے اقدامات کو سراہا۔

واضح رہے کہ وزیراعظم عمران خان نے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کےساتھ آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ کو ہدایت کررکھی تھی سعودی عرب، ایران اور امریکا کےعسکری رہنماؤں سے ملاقات کریں اور واضح پیغام دیں کہ ‘پاکستان امن کے لیے اپنا کردار ادا کرنے کے لیے تیار ہے۔

8 جنوری کو امریکی سیکرٹری دفاع مارک ایسپر نے بھی آرمی چیف جنرل قمر جاوید باجوہ سے ٹیلیفونک رابطہ کیا تھا جس میں مشرق وسطیٰ کی حالیہ سیکیورٹی صورتحال پر تبادلہ کیا گیاتھا اور آرمی چیف نے خطے میں امن کے لیے تمام کوششوں کی حمایت کی یقین دہانی کرائی تھی۔

مزید پڑھیں: مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی سے افغان امن عمل متاثر ہوسکتاہے، وزیرخارجہ

اس حوالے سے پاکستان کے وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی بھی سعودی عرب میں موجود ہیں جہاں ان کی سعودی ہم منصب سے اہم ملاقات ہوئی جس میںمشرق وسطیٰ کی بگڑتی صورتحال سمیت باہمی دلچسپی کے اہم علاقائی و عالمی امور پر تفصیلی تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیرخارجہ شاہ محمود قریشی کا کہنا تھا کہ مشرق وسطیٰ میں بڑھتی کشیدگی کو کم نہ کیا گیا تو یہ خطے کو اپنی لپیٹ میں لے سکتی ہے، کشیدگی پاکستان کے لیے باعث تشویش ہے کیونکہ اس سے افغان امن عمل متاثر ہو سکتا ہے۔

Related Posts