غزہ: اسرائیلی بمباری، سویا بچہ زندہ جل کر شہید، واقعہ پر ہر آنکھ اشکبار

مقبول خبریں

کالمز

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

Gaza child burned to death in his sleep during Israeli bombardment
The New York Times

اسرائیلی بمباری میں اسکول کو پناہ گاہ میں تبدیل کیے گئے مقام کو نشانہ بنایا گیا جس کے نتیجے میں 10 فلسطینی شہید ہو گئے جن میں ایک معصوم بچہ بھی شامل تھا جو سوتے ہوئے آگ کی لپیٹ میں آکر زندہ جل گیا، بچہ ملبے سے اس حالت میں برآمد ہوا کہ اس کی شناخت ممکن نہ رہی۔

قطر کے معروف نشریاتی ادارے الجزیرہ کے مطابق بچے اپنے خیموں میں نیند کی حالت میں جل رہے ہیں۔ یہاں کوئی محفوظ مقام باقی نہیں رہا اور اس نسل کشی میں کوئی بھی محفوظ نہیں۔ غزہ شہر اور اس کے شمالی علاقوں پر گھنٹوں سے شدید گولہ باری جاری ہے۔

دوسری جانب مغربی کنارے میں اسرائیلی افواج نے کم از کم 16 فلسطینیوں کو حراست میں لے لیا۔ ان گرفتار افراد میں حنان برغوثی بھی شامل ہیں جو اس سے قبل بھی قید رہ چکی ہیں۔

حنان، معروف فلسطینی قیدی نائل برغوثی کی بہن ہیں جنہوں نے اسرائیلی جیلوں میں 44 سال گزارے اور بعد ازاں مصر جلاوطن کر دیے گئے تھے۔ حنان نے گزشتہ برس بغیر کسی الزام کے 9 ماہ تک انتظامی حراست کا سامنا کیا۔

غزہ کے دیگر علاقوں میں بھی رہائشی علاقوں پر بمباری کی گئی جن میں جبالیا البلد کی پرانی غزہ اسٹریٹ اور الطفاح محلے کی النخیل اسٹریٹ شامل ہیں۔ ان حملوں کے نتیجے میں مزید جانی نقصان ہوا ہے۔

مزید اطلاعات کے مطابق، اسرائیلی افواج غزہ شہر کے مشرقی علاقوں اور رفح کے جنوبی حصے میں مکانات کو تباہ کر کے “سیکورٹی زونز” وسیع کر رہی ہیں۔ رفح کو باقی غزہ سے کاٹ کر مکمل محاصرے میں لے لیا گیا ہے تاکہ حماس کے خلاف مہم کو تیز کیا جا سکے۔

غزہ کی وزارت صحت کے مطابق، 7 اکتوبر 2023 سے اب تک اسرائیلی حملوں میں 51266 فلسطینی شہید اور 116991 زخمی ہو چکے ہیں۔

Related Posts