اورسیز پاکستانی انتخابات کیلئے 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ہیں، شیخ رشید

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

راولپنڈی: عوامی مسلم لیگ کے سربراہ شیخ رشید نے کہا ہے کہ اگر سپریم کورٹ کہے تو الیکشن کی شرط پر اورسیز پاکستانی 20 ارب روپے ڈونیشن دینے کو تیار ہیں۔

ٹوئٹرپر جاری اپنے پیغام میں شیخ رشید نے کہا کہ اگر سپریم کورٹ کہے تو الیکشن کی شرط پر اورسیز پاکستانی 20 ارب روپے عطیہ دینے کو تیار ہیں۔ آئین اور قانون نہیں ہوگا تو پھر جنگل کا قانون ہوگا، 90 دن میں انتخابات نہ ہوئے تو کوئی ضمانت نہیں کہ ماسٹر لال اکتوبر میں بھی انتخاب کرائے گا، چھینا چھپٹی خانہ جنگی لوٹ مار ہو گی اور کوئی بچانے والا نہیں ہوگا۔

سابق وزیر داخلہ نے کہا کہ الله نے سپریم کورٹ کے موجودہ بینچ کو یہ موقع دیا ہے کہ وہ پاکستان کو موجودہ سنگین بحران سےنکالے، جو سپریم کورٹ کا جو فیصلہ نہ مانے اس پر آرٹیکل 6 لگایا جائے۔

یہ بھی پڑھیں:

حکومت کا جسٹس قاضی فائز عیسیٰ کے خلاف ریفرنس واپس لینے کا فیصلہ

ٹوئٹر پیغام میں شیخ رشید کا کہنا تھا کہ عدالت عظمیٰ کو تقسیم کرنا جمہوری غداری ہوگی، 1997کے سجاد شاہ والے حالات پیدا کیے جارہے ہیں، لیکن اس مرتبہ اس کا نتیجہ خوفناک اور تشویشناک ہوگا۔

انہوں نے مزید کہا کہ آئی ایم ایف (IMF) اور ڈونر کا حکومت پر اعتماد ختم ہوچکا ہے، نااہل لوگ خود کو اہل کرانے کیلئے چارٹر جہاز پر بکے اور بکنے والے ممبروں کو لا رہے ہیں، رات کے اندھیرے میں لینڈ کرنے والے چوروں اور منی لانڈرز کو اس ملک کا ذمہ دار بنا دیا گیا ہے، یہ سعودی ارب میں تحریری معافی لندن میں بیماری کا بہانہ بنا کر گئے۔