اسلام آباد: دفتر خارجہ نے پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کرتے ہوئے کہا ہے کہ بی جے پی کی لیڈرشپ نے اقلیتوں کی آبادی کے تناسب میں کمی کاجھوٹاپروپیگنڈا کیا۔
ترجمان ایک بیان میں پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی کم ہونے کا بھارتی دعویٰ مسترد کر دیا اور کہاکہ بی جے پی کی لیڈرشپ نے اقلیتوں کی آبادی کے تناسب میں کمی کا جھوٹا پروپیگنڈا کیا۔ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ درحقیقت گزشتہ دہائیوں کے دوران پاکستان میں اقلیتوں کی آبادی بڑھی ہے۔
ترجمان دفتر خارجہ نے کہاکہ 1951سے1998کے دوران پاکستان میں ہندو آبادی میں 2 فیصداضافہ ہوا، بی جے پی حکومت کی جانب سے حقائق مسخ کرنیکی کوشش قابل مذمت ہے۔
یہ بھی پڑھیں: مقبوضہ کشمیر کی معیشت کوگزشتہ چار ماہ کے دوران 178 ارب 78 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا