مقبوضہ کشمیر کی معیشت کوگزشتہ چار ماہ کے دوران 178 ارب 78 کروڑ روپے کا نقصان پہنچا

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

kashmir curfew
kashmir curfew

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

سرینگر:مقبوضہ کشمیر میں کشمیر ایوان صنعت وتجارت نے کہاہے کہ 5اگست کو بھارتی حکومت کی طر ف سے فوجی محاصرہ شروع کئے جانے کے بعد کشمیر کی معیشت کو178ارب 78کروڑ روپے کا نقصان پہنچ چکاہے۔

کشمیرمیڈیا سروس کے مطابق کے سی سی آئی نے لاک ڈائون کی وجہ سے الگ الگ شعبوں میں نقصان کی ایک جامع رپورٹ جاری کرتے ہوئے کہاکہ نقصان کاتخمینہ 2017-18میں جموںوکشمیر کی مجموعی پیداوار کی بنیاد پر لگایا گیا ہے۔

اس رپورٹ میں وادی کشمیر کے 10اضلاع پر جو جموںوکشمیر کی کل آبادی کا 55فیصدہے، توجہ مرکوز کی گئی ہے اور یہ اعداد وشمار 120دنوں پر مشتمل ہے۔ رپورٹ میں کہاگیا کہ اس حساب سے کشمیر کی معیشت کو178ارب 78کروڑ روپے کا نقصان پہنچا ہے۔

دریں اثناء واشنگٹن پوسٹ نے انٹرنیٹ سے متعلق امورپرنظررکھنے والے بین الاقوامی ادارے کا حوالہ دیتے ہوئے لکھا ہے مقبوضہ کشمیر میں انٹرنیٹ کی معطلی جو136ویں دن میں داخل ہوگئی ہے، کسی بھی جمہوریت میں طویل ترین معطلی ہے۔

مزید پڑھیں: مقبوضہ جموں و کشمیر میں کرفیو 136ویں روز میں داخل، نظامِ زندگی بدستور مفلوج

رپورٹ میں کہاگیا کہ 5اگست کوبھارت کی طرف سے مقبوضہ کشمیرکی خصوصی حیثیت ختم اور پابندیاں عائدکئے جانے کے بعد وادی کشمیر کے 70لاکھ لوگوں کو اچانک ماقبل انٹرنیٹ دور میں دھکیلا گیا۔ادارے نے کہاکہ اس اقدام کے بعد تمام مواصلاتی ذرائع کو معطل اور سیاسی رہنمائوں کو نظربند کیاگیا۔

آج تارکین وطن کے عالمی دن کے موقع پرکشمیرمیڈیا سروس کے ریسرچ سیکشن کی طرف سے جاری کی گئی ایک رپورٹ میں انکشاف کیا گیا ہے کہ مقبوضہ کشمیر میں1947ء سے جاری بھارتی مظالم کے باعث 35 لاکھ سے زائد کشمیری مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ہیں۔

رپورٹ میں کہاگیا ہے کہ بھارت کی مسلسل ریاستی دہشت گردی کی وجہ سے گزشتہ 30سال کے دوران 40ہزار سے زائد کشمیریوں کو ہجرت کرنا پڑی اوروہ جموںوکشمیر سے باہر مہاجرت کی زندگی گزارنے پر مجبور ہوئے ۔

Related Posts