پاکستان اور افغانستان کا امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق

موسم

قیمتیں

ٹرانسپورٹ

FM discusses peace process with Afghan counterpart

گوگل نیوز پر ہمیں فالو کریں

اسلام آباد: وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے کہا ہے کہ پاکستان افغانستان میں امن کیلئے اپناکردار ادا کرتا رہے گا، افغانستان نے امن کیلئے پاکستان کی کوششوں کا خیرمقدم کرتے ہوئے امن کیلئے کوششیں جاری رکھنے پر اتفاق کیا ہے۔

وزیر خارجہ نے او آئی سی کونسل کے وزرائے خارجہ کے 47 ویں اجلاس کے موقع پر افغان ہم منصب محمد حنیف اتمر سے ملاقات کی۔

اس موقع پر شاہ محمود قریشی نے کہا کہ افغان قیادت کو افغانستان میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنے کی سازش کرنے والے عناصر سے آگاہ رہنا چاہئے۔

انہوں نے افغانستان کے ساتھ دوطرفہ تعلقات کو مزید مستحکم کرنے کے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا۔ انہوں نے کہا کہ پاکستان افغان مہاجرین کی ان کے آبائی وطن میں باعزت واپسی چاہتا ہے۔ افغان وزیر خارجہ نے افغان امن عمل میں پاکستان کی مخلصانہ کوششوں کو سراہا۔

اس سے قبل وزیر خارجہ شاہ محمود قریشی نے چڈیان ہم منصب امائن ابا سیڈک سے ملاقات کی اور دوطرفہ تعلقات ، علاقائی پیشرفت اور تعاون سے متعلق تبادلہ خیال کیا۔

مزید پڑھیں:او آئی سی وزرائے خارجہ کا اجلاس شروع،اسلامو فوبیا روکنے کیلئے اقدامات زیر غور

وزیر خارجہ نے دونوں ممالک کے مابین معاشی اور تجارتی تعلقات کو گہرا کرنے اور وسعت دینے کی اہمیت پر زور دیا۔

انہوں نے مقبوضہ جموں و کشمیر میں انسانی حقوق کی خلاف ورزیوں اور انسانی صورتحال سے چاڈیان کے وزیر خارجہ کو آگاہ کیا ۔

Related Posts